بغاوت اور سرکشی کا نتیجہ، فرعونیت |...
انسانی سماج کی ایک بڑی اور اہم ترین آفت جو انفرادی اور اجتماعی دونوں اعتبار سے...
انسانی سماج کی ایک بڑی اور اہم ترین آفت جو انفرادی اور اجتماعی دونوں اعتبار سے اخلاقیات کی تباہی و بربادی پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اور خدا کی رحمت سے دوری کا سبب قرار پاتی ہے اور اس کے نتیجے میں انسان دنیا اور آخرت دونوں میں عذاب الٰہی کا مستحق قراراپاتا ہے وہ \\\"بغاوت اور سرکشی\\\" ہے۔ یہ صفت انسان کو فرعونیت کے مقام پر لا کھڑا کردیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انسان کو سرکش ہونے کیلئے فرعون اور صدام کی طرح عالمی پیمانے پر ظالم ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ وہ اپنی چار دیواری کے اندر ہی سرکشی سے کام لیتے ہوئے اپنے دائرہ کار میں فرعون اور صدام کا کردار نبھا سکتا ہے؛ چنانچہ معاشرے میں اسکی بہت سی مثالیں ہوسکتی ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ سرکشی کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں اور سرکشی کرنے والے افراد کا انجام کار کیا ہوگا اور انہیں کن لوگوں کے ساتھ محشور کیا جائیگا اور ایسے لوگ اپنی سرکشی کو کس طرح ظاہر کرتے ہیں؟ اکر کوئی سرکشی کا مرتکب نہ ہو تو اسکا انجام کیا ہو گا؟
چنانچہ انہی تمام سوالات کے جوابات سے آگاہی کیلئے استاد علی رضا پناہیان کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔
#ویڈیو #علی_رضا_پناہیان #فرعون #صدام #سرکشی #عورت #موقع #محشور #بغاوت #اسرار #معمولی_انسان #شوہر #اظہار
3m:50s
219
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
video,
fravnit,
Saddam,
sar
kashi,
aurat,
mauqa,
Mahshoor,
baghaawat,
asaraar,
shohar,
izhaar,
baghaawat,
nateeja,
firauniyat.,
ustaad,
Ali
Raza,
بغاوت,
سرکشی
,
فرعونیت,
استاد
علی
رضا
پناہیان
[4 July 2013] Andaze Jahan - مصر میں فوجی بغاوت - Urdu
نشر ہونے کی تاریخ: 7/4/2013
مہمان: تنویر حسین (اسلام آباد اسٹوڈیو)، شعیب رضا...
نشر ہونے کی تاریخ: 7/4/2013
مہمان: تنویر حسین (اسلام آباد اسٹوڈیو)، شعیب رضا فاطمی (دہلی اسٹوڈیو)
موضوع: مصر میں فوجی بغاوت یا انقلاب کا تحفظ؟
انداز جہاں: چالیس منٹ کے دورانیئے کا براہ راست نشر ہونے والا پروگرام ہے جس کے پروڈیوسر جناب رفیعی پور ہیں۔ پیر اور جمعے کے علاوہ ہر روز یہ پروگرام شام پیش کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں اہم علاقائی و عالمی مسائل و تغیرات خاص طور پر بر صغیر کے سیاسی معاملات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ پروگرام میں متعلقہ موضوع کے ماہر اور میزبان کی گفتگو ہوتی ہے جبکہ پروگرام میں نئی دہلی، اسلام آباد اور لندن اسٹوڈیو سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اور بعض اوقات ٹیلی فون لائن کے ذریعے ماہرین شرکت کرتے ہیں۔ پروگرام کے دوران موضوع سے متعلق تصاویر، خبریں اور ویڈیو کلپس بھی پیش کی جاتی ہیں۔
44m:12s
4187
دوسرا انقلاب | دستاویزی فلم (قسط 1/3) |...
ایران کے مرکز تہران میں امریکی سفارت خانے یعنی جاسوسی کے اڈے پر ایرانی جوانون کے...
ایران کے مرکز تہران میں امریکی سفارت خانے یعنی جاسوسی کے اڈے پر ایرانی جوانون کے قبضے کی داستان اس 3 قسطوں پر مشتمل دستاویزی فلم میں ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
پہلی قسط: امریکہ کی ایران کے ساتھ دشمنی کے آغاز کے بارے میں تحریف
ایران کے ساتھ امریکہ کی دشمنی کی شروعات ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی یا پھر طلباء کی جانب سے تہران میں واقع امریکی جاسوسی اڈے پر قبضے کے بعد سے نہیں ہوتی بلکہ اس کی تاریخ بہت پرانی ہے، چنانچہ اسی تناظر میں دیکھا جائے تو انقلاب اسلامی سے پہلے بھی جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والی منتخب حکومتوں کو سرنگون کرنے میں امریکہ نے کردار ادا کیا ہے جسکی ایک مثال ڈاکٹر مصدق کی حکومت کے خلاف، فوجی بغاوت ہے جس کی جانب امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے مصر کے دورے کے دوران اپنی تقریر میں اشارہ بھی کیا بنابر این، ایران کے ساتھ امریکہ کی دشمنی کی تاریخ کافی پرانی ہے اور امریکیوں نے ایرانی عوام کے خلاف ہر موقع پر اپنی دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ایرانی عوام کے خلاف مختلف کئی طریقے اپناتے ہوئے انہیں کچلنے کی کوشش کی ہے اور اسلامی انقلاب کے بعد تو ایرانی عوام کے خلاف امریکی دشمنی میں مزید شدت آگئی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ نے اپنی دشمنی کا کھل کر اعلان کیا۔
تاریخ کے مختلف ادوار میں امریکہ نے ایران کے خلاف اپنی دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے کس طرح کے حربے استعمال کئے؟ اور انقلاب اسلامی سے پہلے امریکیوں نے 1953 میں بغاوت کے ذریعے کونسی قانونی حکومت کو گرانے میں کردار ادا کیا؟ امریکہ کی جانب سے ایران کے اندرونی امور میں ہر قسم کی مداخلت اور ایرانی عوام کے ساتھ دشمنی کے نتیجے میں ایرانی عوام کی جانب سے کس طرح کا رد عمل سامنے آگیا؟ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی تقریروں میں سب سے زیادہ دہرائے جانے والے موضوعات میں کونسا موضوع سر فہرست ہے؟
امریکہ کی ایران دشمنی سے متعلق مذکورہ تمام سوالات سمیت اور بھی بہت سے سوالات کے جوابات سے آگاہی کیلئے اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں۔
#امریکہ #دشمنی #انقلاب #ایران #تہران #جاسوسی #تاریخ #جمہوری #سرنگون #مصدق #بغاوت #تاریخ #شدت #حربے #حکومت #قانونی #مداخلت
7m:39s
994
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
iran,
tehran,
America,
enqelab,
enqelab
islami,
hukumat,
Dr.
Mossadegh,
tarikh,
Barack
Obama,
islami
jumhuri,
Islam,
Imam
khomeini,
انقلابِ اسلامی اور یوم اللہ | امام سید...
انقلاب اسلامی کے دوران پہلوی حکومت کے تخت و تاج کو اکھاڑ پھینکنے میں ایک بڑا...
انقلاب اسلامی کے دوران پہلوی حکومت کے تخت و تاج کو اکھاڑ پھینکنے میں ایک بڑا کردار، فضائیہ کا وہ جرات مندانہ اقدام تھا جو 19 بہمن (8 فروری 1979) میں رونما ہوا۔ 19 بہمن کو فوجی بغاوت کی افواہوں کے بعد فضائیہ کے مخلص اور پر عزم سپاہیوں نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے عوام کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا اور یہ دن، انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کی تاریخ میں ایک اہم موڑ تھا۔ چنانچہ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر انقلاب اسلامی کے کلینڈر میں یوم فضائیہ کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔
اس دن کس طرح فضائیہ نے شاہی نظام سے بغاوت کرتے ہوئے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور اس کے علاوہ اور کون کون سے واقعات رونما ہوئے؟
اس سلسلے میں تفصیل جاننے کے لیے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای سمیت سابق فضائیہ کے افسران کے دلچسپ انٹرویوز کو اس ویڈیو میں ضرور ملاحظہ کیجیے۔
ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #فضائیہ #افسران #طاغوت #حکومت #انقلاب #سرمایہ #شکست #ایران #امریکہ #امام_خمینی #محلاتی #نوجوان #سڑک
4m:54s
3685
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Enqelab,
Islam,
Allah,
Imam,
Imam
Khamenei,
Pahlavi,
Hukumat,
Takht,
Foug,
Tarikh,
Eawam,
Taghut,
Iran,
America,
Imam
Khomeini,
nojavan,
[Full Speech URDU] رہبر معظم سید علی خامنہ ای :...
\"اسلامی بیداری اور نوجوان نسل\" عالمی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب
30-01-2012...
\"اسلامی بیداری اور نوجوان نسل\" عالمی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب
30-01-2012
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 10 بہمن سنہ 1390 ہجری شمسی مطابق 30 جنوری سنہ 2012 عیسوی کو ملاقات کے لئے آنے والے \"نوجوان نسل اور اسلامی بیداری\" کے زیر عنوان تہران میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں آمریت کے خلاف خطے کی اقوام کی تحریک کو صیہونیوں کی عالمی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف جدوجہد کا مقدمہ قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے نوجوانوں کو امت مسلمہ کا بہترین سرمایہ قرار دیا اور کانفرنس میں شرکت کے لئے دنیا کے تہتر ملکوں سے آنے والے سیکڑوں نوجوانوں سے خطاب میں فرمایا کہ عالم اسلام کے نوجوانوں کی بیداری نے پوری دنیا کی مسلم اقوام کی بیداری کی امیدوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے مصر، تیونس، لیبیا اور دیگر اسلامی ملکوں میں قوموں کے انقلابات سے استکباری طاقتوں کو پہنچنے والے نقصانات اور ان پر لگنے والی کاری ضربوں کی تلافی کے لئے ان طاقتوں کے ذریعے کی جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔ آپ نے فرمایا کہ دشمن، ناپاک منصوبے اور سازشیں تیار کرنے میں مصروف ہے اور اسلامی اقوام، خاص طور پر مسلم ملکوں کے نوجوانوں کو جو اسلامی بیداری میں کلیدی رول کے حامل ہیں، اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ عالمی استبدادی نیٹ ورک ان کے انقلابوں کو ستوتاژ کرے۔
قائد انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛
بسماللَّهالرّحمنالرّحيم
الحمد للَّه ربّ العالمين و الصّلاة و السّلام على سيّد المرسلين و سيّد الخلق اجمعين سيّدنا و نبيّنا ابىالقاسم المصطفى محمّد و على ءاله الطّيّبين و صحبه المنتجبين و من تبعهم باحسان الى يوم الدّين.
میں آپ تمام معزز مہمانوں، عزیز نوجوانوں اور امت اسلامیہ کے مستقبل کے تعلق سے خوش خبری کے حامل لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ میں سے ہر فرد ایک عظیم بشارت کا حامل ہے۔ جب کسی ملک میں نوجوان بیدار ہو جاتا ہے تو اس ملک میں عوامی بیداری کی امیدیں بڑھ جاتی ہیں۔ آج پورے عالم اسلام میں ہمارے نوجوان بیدار ہو چکے ہیں۔ نوجوانوں کے لئے کتنے جال بچھائے گئے لیکن غیور اور بلند ہمت مسلم نوجوان نے خود کو ہر جال سے نجات دلائی۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ تیونس میں، مصر میں، لیبیا میں، یمن میں، بحرین میں کیا ہوا۔ دیگر اسلامی ممالک میں کیسی تحریک اٹھی۔ یہ سب نوید اور خوش خبری ہے۔
میں آپ عزیز نوجوانوں، اپنے بچوں سے یہ عرض کروں گا کہ آپ یقین جانئے کہ آج تاریخ عالم اور تاریخ بشریت ایک عظیم تاریخی موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ پوری دنیا میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس دور کی واضح اور بڑی نشانیوں میں اللہ تعالی کی طرف توجہات کا مرکوز ہو جانا، اللہ تعالی کی لا متناہی قدرت سے مدد طلب کرنا اور وحی الہی پر تکیہ کرنا ہے۔ انسانیت مادی مکاتب فکر کو عبور کرکے آگے بڑھ آئی ہے۔ اب نہ مارکسزم میں کشش باقی رہ گئی ہے، نہ مغرب کی لبرل ڈیموکریسی میں جاذبیت کی کوئی رمق ہے۔ آپ خود دیکھ رہے ہیں کہ لبرل ڈیموکریسی کے گہوارے کے اندر، امریکہ اور یورپ کے اندر کیا حالات ہیں؟! شکست کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح سیکولر نیشنلزم میں بھی کوئی جاذبیت نہیں رہ گئی ہے۔ اس وقت امت اسلامیہ کی سطح پر سب سے زیادہ کشش اسلام میں نظر آ رہی ہے، قرآن میں نظر آ رہی ہے، وحی الہی پر استوار مکتب فکر میں نظر آ رہی ہے، اللہ تعالی نے یقین دلایا ہے کہ الہی مکتب فکر، وحی پر استوار مکتب فکر اور عزیز دین اسلام میں انسان کو سعادت اور کامرانی کی منزل تک پہنچنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ یہ ایک نہایت اہم، بامعنی اور مبارک راستہ ہے۔ آج اسلامی ممالک میں اغیار پر منحصر آمریتوں کے لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ اس عالمی آمریت اور بین الاقوامی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف علم بغاوت بلند ہونے کا مقدمہ ہے جو استکباری طاقتوں اور صیہونیوں کی ڈکٹیٹر شپ کے خبیث اور بدعنوان نیٹ ورک سے عبارت ہے۔ آج بین الاقوامی استبداد اور بین الاقوامی ڈکٹیٹر شپ امریکہ اور اس کے پیروؤں کی ڈکٹیٹر شپ اور صیہونیوں کے خطرناک شیطانی نیٹ ورک کی صورت میں مجسم ہو گئي ہے۔ اس وقت یہ عناصر مختلف چالوں سے اور گوناگوں حربوں کے ذریعے پوری دنیا میں اپنی آمریت چلا رہے ہیں۔ آپ نے جو کارنامہ مصر میں انجام دیا، تیونس میں انجام دیا، لیبیا میں انجام دیا، اور جو کچھ یمن میں انجام دے رہے ہیں، بحرین میں انجام دے رہے ہیں، بعض دیگر ممالک میں اس کے جذبات و احساسات برانگیختہ ہو چکے ہیں، یہ سب اس خطرناک اور زیاں بار ڈکٹیٹرشپ کے خلاف جدوجہد کا ایک جز ہے جو دو صدیوں سے انسانیت کو اپنے چنگل میں جکڑے ہوئے ہے۔ میں نے جس تاریخی موڑ کی بات کی وہ، اسی آمریت کے تسلط سے قوموں کی آزادی اور الہی و معنوی اقدار کی بالادستی کی صورت میں رونما ہونے والی تبدیلی سے عبارت ہے۔ یہ تبدیلی آکر رہے گی، آپ اسے بعید نہ سمجھئے!
یہ اللہ کا وعدہ ہے«ولينصرنّ اللَّه من ينصره»(1) اللہ تعالی تاکید کے ساتھ ارشاد فرماتا ہے کہ اگر آپ نے اللہ کی مدد کی تو وہ آپ کی ضرور مدد فرمائے گا۔ ممکن ہے کہ عام نظر سے دیکھا جائے اور مادی اندازوں کی بنیاد پر پرکھا جائے تو یہ چیز بعید دکھائی دے لیکن بہت سی چیزیں ہیں جو بعید معلوم ہوتی تھیں مگر رونما ہو گئیں۔ کیا آپ ایک سال اور دو تین مہینے قبل یہ سوچ سکتے تھے کہ مصر کا طاغوت (ڈکٹیٹر حسنی مبارک کا اقتدار) اس طرح ذلت و رسوائی کے ساتھ ختم ہو جائے گا؟ اگر اس وقت لوگوں سے کہا جاتا کہ مبارک کی بدعنوان اور (بیرونی طاقتوں پر) منحصر حکومت ختم ہو جائے گی تو بہت سے لوگ اس کا یقین نہ کرتے، لیکن ایسا ہوا۔ اگر کوئی دو سال قبل یہ دعوی کرتا کہ شمالی افریقا میں یہ عجیب قسم کے واقعات رونما ہونے والے ہیں تو لوگوں کی اکثریت کو یقین نہ آتا۔ اگر کوئی لبنان جیسے ملک کے بارے میں کہتا کہ مومن نوجوانوں کی ایک تنظیم صیہونی حکومت اور پوری طرح مسلح صیہونی فوج کو شکست دیدے گی تو کوئی بھی اس پر یقین نہ کرتا، لیکن یہ ہوا۔ اگر کوئی کہتا کہ اسلامی جمہوری نظام مشرق و مغرب سے جاری مخاصمتوں اور دشمنیوں کے مقابلے میں بتیس سال تک ڈٹا رہے گا اور روز بروز زیادہ طاقتور اور زیادہ پیشرفتہ ہوتا جائے گا تو کوئی بھی یقین نہ کرتا، لیکن ایسا ہوا۔ «وعدكم اللَّه مغانم كثيرة تأخذونها فعجّل لكم هذه و كفّ ايدى النّاس عنكم و لتكون ءاية للمؤمنين و يهديكم صراطا مستقيما»(2) یہ کامیابیاں اللہ تعالی کی نشانیاں ہیں۔ یہ سب پر غالب رہنے والی حق کی طاقت ہے جس سے اللہ تعالی ہمیں روشناس کرا رہا ہے۔ جب عوام میدان میں آ جائيں اور ہم اپنا سب کچھ لیکر میدان میں اتر پڑیں تو نصرت الہی کا حاصل ہونا یقینی ہے۔ اللہ تعالی ہمیں راستا بھی دکھاتا ہے، «و الّذين جاهدوا فينا لنهدينّهم سبلنا».(3) اللہ تعالی ہدایت بھی کرتا ہے، مدد بھی کرتا ہے، بلند مقامات پر بھی پہنچاتا ہے، بس شرط یہ ہے کہ ہم میدان میں ثابت قدم رہیں۔
اب تک جو کچھ رونما ہوا ہے وہ بہت عظیم شئے ہے۔ مغربی طاقتوں نے اپنی سائنسی ترقی کی مدد سے دو سو سال تک امت اسلامیہ پر حکومت کی ہے، اسلامی ممالک پر قبضہ کیا، بعض پر براہ راست اور بعض دیگر پر مقامی ڈکٹیٹروں کے ذریعے بالواسطہ طور پر۔ برطانیہ، فرانس اور سب سے بڑھ کر امریکہ جو بڑا شیطان ہے، انہوں نے امت اسلامیہ پر تسلط قائم کیا۔ جہاں تک ہو سکا اسلامی امہ کی تحقیر کی، مشرق وسطی کے اس حساس علاقے کے قلب میں صیہونیت نامی کینسر لاکر ڈال دیا اور پھر ہر طرف سے اسے تقویت پہنچائی اور مطمئن ہو رہے کہ اب دنیا کے اس اہم ترین خطے میں ان کی پالیسیوں اور مقاصد کو مکمل تحفظ مل گیا ہے۔ لیکن جذبہ ایمانی ہمت و شجاعت، اسلامی ہمت و شجاعت اور عوامی شراکت نے ان تمام باطل خوابوں کو چکناچور کر دیا اور ان سارے اہداف پر پانی پھیر دیا۔
آج عالمی استکبار کو اسلامی بیداری کے مقابلے میں اپنی کمزوری اور ناتوانی کا احساس ہو رہا ہے۔ آپ غالب آ گئے ہیں، آپ فتحیاب ہیں، مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔ جو کام انجام پایا ہے وہ بہت عظیم کارنامہ ہے، لیکن کام یہیں ختم نہیں ہوا ہے۔
یہ بہت اہم نکتہ ہے۔ ابھی شروعات ہوئی ہے، یہ نقطہ آغاز ہے۔ مسلم اقوام کو چاہئے کہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں تاکہ دشمن کو مختلف میدانوں سے باہر کر دیں۔
یہ مقابلہ عزم و ارادے کا مقابلہ ہے اور ہمت و حوصلے کی زور آزمائی ہے۔ جس فریق کا ارادہ مضبوط ہوگا وہ غالب آ جائے گا۔ جو دل اللہ تعالی پر تکیہ کئے ہوئے ہے اسے غلبہ حاصل ہوگا۔ «ان ينصركم اللَّه فلا غالب لكم»؛(4) اگر آپ کو نصرت الہی کا شرف حاصل ہو گیا تو پھر کوئی بھی آپ پر غلبہ حاصل نہیں کر سکے گا، آپ کو پیشرفت حاصل ہوگی۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسلم اقوام جن سے عظیم امت اسلامیہ کی تشکیل عمل میں آئی ہے، آزاد رہیں، خود مختار رہیں، باوقار رہیں، کوئی ان کی تحقیر نہ کر سکے، اسلام کی اعلی تعلیمات و احکامات سے اپنی زندگی کو سنواریں۔ اسلام میں یہ توانائی موجود ہے۔ (دشمنوں نے) برسوں سے ہمیں علمی میدان میں پیچھے رکھا، ہماری ثقافت کو پامال کیا، ہماری خود مختاری کو ختم کر دیا۔اب ہم بیدار ہوئے ہیں۔ ہم علم کے میدانوں میں بھی یکے بعد دیگر اپنی بالادستی قائم کرتے جائیں گے۔
تیس سال قبل جب اسلامی جمہوریہ کی تشکیل عمل میں آئی تو دشمن کہتے تھے کہ اسلامی انقلاب تو کامیاب ہو گیا لیکن وہ یکے بعد دیگرے تمام شعبہ ہائے زندگی کو سنبھالنے میں ناکام ہوگا اور سرانجام پیچھے ہٹ جائے گا۔ آج ہمارے نوجوان اسلام کی برکت سے علم و دانش کے شعبے میں ایسے کارہائے نمایاں انجام دینے میں کامیاب ہوئے ہیں، جو خود ان کے بھی تصور سے پرے تھے۔ آج اللہ تعالی کی ذات پر توکل کی برکت سے ایرانی نوجوان عظیم علمی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔ یورینیم افزودہ کر رہا ہے، اسٹیم سیلز پیدا کرکے اسے نشونما کے مراحل سے گزار رہا ہے، حیاتیات کے شعبے میں بڑے قدم اٹھا رہا ہے، خلائی شبے میں سرگرم عمل ہے، یہ سب اللہ تعالی کی ذات پر توکل اور نعرہ اللہ اکبر کے ثمرات ہیں۔۔۔۔۔(5)
ہمیں اپنی صلاحیتوں کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔ مغربی ثقافت نے اسلامی ممالک پر سب سے بڑی مصیبت جو نازل کی وہ دو غلط اور گمراہ کن خیالات کی ترویج تھی۔ ان میں ایک، مسلمان قوموں کی ناتوانی اور عدم صلاحیت کی غلط سوچ تھی۔ انہوں نے دماغ میں بٹھا دیا کہ آپ کے بس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ نہ سیاست کے میدان میں، نہ معیشت کے میدان میں اور نہ ہی علم و دانش کے میدان میں۔ کہہ دیا کہ \"آپ تو کمزور ہیں، اسلامی ممالک دسیوں سال کے اس طویل عرصے میں اسی غلط فہمی میں پڑے رہے اور پسماندگی کا شکار ہوتے چلے گئے۔ دوسرا غلط تاثر جو ہمارے اندر پھیلایا گيا وہ ہمارے دشمنوں کی طاقت کے لامتناہی اور ان کے ناقابل شکست ہونے کا تاثر تھا۔ ہمیں یہ سمجھا دیا گيا کہ امریکہ کو شکست دینا محال ہے، مغرب کو تو پسپا کیا ہی نہیں جا سکتا۔ ہمیں ان کے مقابلے میں سب کچھ برداشت کرنے میں ہی ہماری بھلائی ہے۔
آج یہ حقیقت مسلم اقوام کے سامنے آ چکی ہے کہ یہ دونوں ہی خیالات سراسر غلط تھے۔ مسلمان قومیں ترقی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اسلامی عظمت و جلالت کو جو کسی زمانے میں علمی و سیاسی و سماجی شعبوں میں اپنے اوج پر تھی، دوبارہ حاصل کرنے پر قادر ہیں اور دشمن کو تمام میدانوں میں پسپائی اختیار کرنی پڑے گی۔
یہ صدی اسلام کی صدی ہے۔ یہ صدی روحانیت کی صدی ہے۔ اسلام نے معقولیت، روحانیت اور انصاف کو یکجا قوموں کے لئے پیش کر دیا ہے۔ عقل و خرد پر استوار اسلام، تدبر و تفکر کی تعلیم دینے والا اسلام، روحانیت و معنویت کی تلقین کرنے والا اسلام، اللہ تعالی کی ذات پر توکل کا راستہ دکھانے والا اسلام، جہاد کا درس دینے والا اسلام، جذبہ عمل کا سرچشمہ اسلام، عملی اقدام پر تاکید کرنے والا اسلام۔ یہ سب اللہ تعالی اور اسلام سے ہمیں ملنے والی تعلیمات ہیں۔
آج جو چیز سب سے اہم ہے، یہ ہے کہ دشمن کو مصر میں، تیونس میں، لیبیا میں اور علاقے کے دیگر ممالک میں کم و بیش جو ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اس کی تلافی کے لئے وہ سازش اور منصوبہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔ دشمن کی سازشوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ (دشمن) عوامی انقلابوں کو سبوتاژ نہ کر لے، اسے راستے سے منحرف نہ کر دے۔ دوسروں کے تجربات سے استفادہ کیجئے! دشمن، انقلابوں کو غلط سمت میں موڑنے، تحریکوں کو بے اثر بنانے اور مجاہدتوں اور بہنے والے لہو کو بے نتیجہ بنانے کی بڑی کوشش کر رہا ہے۔ بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ آپ نوجوان اس تحریک کے علمبردار ہیں، آپ ہوشیار رہئے، آپ محتاط رہئے۔
پچھلے بتیس برسوں میں ہمیں بڑے تجربات حاصل ہوئے ہیں، بتیس سال سے ہم نے دشمنیوں اور مخاصمتوں کا سامنا کیا ہے، استقامت کی ہے اور دشمنیوں پر غلبہ پایا ہے ۔۔۔۔ (6) کوئي بھی ایسی سازش نہیں ہے جو مغرب اور امریکہ، ایران کے خلاف کر سکتے تھے اور انہوں نے نہ کی ہو۔ اگر کوئی اقدام انہوں نے نہیں کیا تو صرف اس وجہ سے کہ وہ اقدام ان کے بس میں نہیں تھا۔ جو کچھ ان کے بس میں تھا، انہوں نے کیا اور ہر دفعہ انہیں منہ کی کھانی پڑی، ہزیمت اٹھانی پڑی۔۔۔۔۔۔(7) اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ بھی اسلامی جمہوریہ کے خلاف تمام سازشوں میں انہیں شکست ہوگی۔ یہ ہم سے اللہ کا وعدہ ہے جس کے بارے میں ہمیں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔
ہمیں اللہ تعالی کے وعدے کی صداقت میں کوئی شک و تردد نہیں ہے۔ ہمیں اللہ تعالی کی طرف سے کوئی بے اطمینانی نہیں ہے۔ اللہ ان لوگوں کی مذمت کرتا ہے جو اس کے تعلق سے بے اطمینانی میں مبتلا ہوتے ہیں۔ «و يعذّب المنافقين و المنافقات و المشركين و المشركات الظّانّين باللَّه ظنّ السّوء عليهم دائرة السّوء و غضب اللَّه عليهم و لعنهم و اعدّ لهم جهنّم و سائت مصيرا»(8)
اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ ہم چونکہ میدان میں موجود ہیں، مجاہدت کے میدان میں داخل ہو چکے ہیں، ملت ایران اپنے تمام وسائل و امکانات کے ساتھ میدان میں وارد ہو چکی ہے لہذا نصرت الہی کا حاصل ہونا یقینی ہے۔ دوسرے ممالک میں بھی یہی صورت حال ہے تاہم بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو ہوشیار رہنا چاہئے، ہم سب کو دشمنوں کے مکر و حیلے کی طرف سے چوکنا رہنا چاہئے۔ دشمن، تحریکوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اختلاف کے بیج بونے کی کوشش کر رہا ہے۔
آج عالم اسلام میں جاری اسلامی تحریکیں شیعہ اور سنی کے فرق پر یقین نہیں کرتیں۔ شافعی، حنفی، جعفری، مالکی، حنبلی اور زیدی کے فرق کو نہیں مانتیں۔ عرب، فارس اور دیگر قومیتوں کے اختلاف کو قبول نہیں کرتیں۔ اس عظیم وادی میں سب کے سب موجود ہیں۔ ہمیں کوشش کرنا چاہئے کہ دشمن ہمارے اندر تفرقہ نہ ڈال سکے۔ ہمیں اپنے اندر باہمی اخوت کا جذبہ پیدا کرنا چاہئے، ہدف کا تعین کر لینا چاہئے۔ ہدف اسلام ہے، ہدف قرآنی اور اسلامی حکومت ہے۔ البتہ اسلامی ممالک کے درمیان جہاں اشتراکات موجود ہیں، وہیں کچھ فرق بھی ہے۔ تمام اسلامی ممالک کے لئے کوئی واحد آئیڈیل نہیں ہے۔ مختلف ممالک کے جغرافیائی حالات، تاریخی حالات اور سماجی حالات الگ الگ ہیں تاہم مشترکہ اصول بھی پائے جاتے ہیں۔ استکبار کے سب مخالف ہیں، مغرب کے خباثت آمیز تسلط کے ہم سب مخالف ہیں، اسرائیل نامی کینسر کے سب مخالف ہیں۔۔۔۔۔ (9)
جہاں بھی یہ محسوس ہو کہ کوئی نقل و حرکت اسرائیل کے مفاد میں انجام پا رہی ہے، امریکہ کے مفاد میں انجام پا رہی ہے، ہمیں وہاں ہوشیار ہو جانا چاہئے، یہ سمجھ لینا چاہئے کہ یہ حرکت اغیار کی ہے، یہ سرگرمیاں غیروں کی ہیں، یہ اپنوں کی مہم نہیں ہو سکتی۔ جب صیہونیت مخالف، استکبار مخالف اور استبداد و ظلم و فساد کے خلاف کام ہوتا نظر آئے تو وہ بالکل درست عمل ہے۔ وہاں سب \"اپنے\" لوگ ہیں۔ وہاں نہ کوئي شیعہ ہے نہ سنی، وہاں قومیت کا فرق ہے نہ شہریت کا۔ وہاں سب کو ایک ہی نہج پر سوچنا ہے۔
آپ غور کیجئے! اس وقت بالکل سامنے کی ایک مثال موجود ہے۔
دنیا کے تمام نشریاتی ادارے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ بحرین کے عوام اور وہاں کی عوامی تحریک کو الگ تھلگ کر دیں۔ مقصد کیا ہے؟ یہ شیعہ سنی اختلاف بھڑکانا چاہتے ہیں۔ تفرقہ کا بیج بونے کی کوشش کر رہے ہیں، خلیج پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں۔ حالانکہ ان مسلمانوں اور مومنین کے درمیان جن میں بعض کسی مسلک سے اور بعض دیگر کسی اور مسلک سے وابستہ ہیں، کوئی فرق نہیں ہے۔ اسلام نے سب کو ایک ہی لڑی میں پرو دیا ہے۔ سب امت اسلامیہ سے وابستہ ہیں، اسلامی امہ کا جز ہیں۔۔۔۔ (10) فتح کا راز، تحریک کے دوام کا راز اللہ کی ذات پر توکل، اللہ کے تعلق سے حسن ظن، اللہ تعالی پر اعتماد اور اتحاد اور مربوط کوششوں کا جاری رہنا ہے۔
میرے عزیزو! میرے بچو! آپ بہت محتاط رہئے، اپنی تحریک کو رکنے نہ دیجئے۔ اللہ تعالی نے قرآن میں دو جگہوں پر اپنے پیغمبر کو مخاطب کرکے فرمایا ہے؛ «فاستقم كما امرت»،(11) «و استقم كما امرت»؛(12) استقامت کا مظاہرہ کیجئے۔ استقامت یعنی پائیداری، یعنی راستے پر اٹل رہنا، حق کے جادے پر آگے بڑھتے رہنا، قدم نہ رکنے دینا۔ یہی کامیابی کا راز ہے۔
ہمیں آگے بڑھتے رہنا ہے، یہ تحریک کامیاب ہے، اس کا مستقبل تابناک ہے، اس کے افق روشن ہیں۔ مستقبل بالکل درخشاں ہے۔ وہ دن ضرور آئے گا جب امت اسلامیہ اللہ تعالی کی نصرت و مدد سے قوت و آزادی کی بلندیوں کو چھو لے گی۔۔۔۔۔(13) مسلمان اقوام اپنی خصوصیات اور تنوع کو باقی رکھتے ہوئے اللہ اور اسلام کے سائے میں جمع ہو جائیں، سب آپس میں متحد رہیں۔ ایسا ہو گيا تو امت اسلامیہ اپنی عظمت رفتہ کو دوبارہ حاصل کر لےگی۔
ہمارے ممالک زمین دوز ذخائر سے مالامال ہیں، ہمارے پاس اسٹریٹیجک اور سوق الجیشی اہمیت کے حامل خطے موجود ہیں، ہمارے پاس بے پناہ قدرتی وسائل ہیں، نمایاں ہستیاں ہیں، با صلاحیت افرادی قوت ہے، ہمیں ہمت سے کام لینا چاہئے۔ اللہ تعالی ہماری ہمتوں میں اور بھی اضافہ کرے گا۔
میں آپ نوجوانوں سے یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ مستقبل آپ کا ہے۔ اللہ تعالی کی نصرت و مدد سے آپ نوجوان وہ دن ضرور دیکھیں گے اور انشاء اللہ اپنے افتخارات آئندہ نسلوں کو منتقل کریں گے۔
و السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
1) حج: 40، اور جو بھی اللہ کی مدد کرے وہ اس کی یقینا مدد کرےگا۔
2) فتح: 20، اللہ نے تم سے بہت سارے فوائد کا وعدہ کیا جو تم کو حاصل ہوں گے۔ پھر (خیبر کے) مال غنیمت سے فورا ہی تم کو بہرہ مند کر دیا اور لوگوں کے ہاتھ تم تک پہنچنے سے روک دیئے کہ اہل ایمان کے لئے یہ ایک نشانی بن جائے اور تم کو سیدھے راستے پر لگا دے۔
3) عنكبوت: 69، اور جنہوں نے ہمارے لئے جہاد کیا ہے ہم انہیں اپنے راستوں کی ہدایت کر دیں گے۔
4) آلعمران: 160، اگر اللہ تمہاری نصرت و مدد کرے تو تم پرکوئی بھی غالب نہیں آ سکے گا۔
5) اللہ اکبر کے نعرے
6) « اللہ اکبر اور لبيك ياخامنهاى کے نعرے
7) «امریکہ مردہ باد کے نعرے
8) فتح: 6، اور منافق مرد اور عورتیں جو اللہ کے بارے میں بدگمانیاں رکھتے ہیں وہ ان سب پر عذاب نازل کرے گا، ان کے سر پرعذاب منڈلا رہا ہے، ان پر اللہ کا غضب ہے اور اللہ نے ان پر لعنت کی ہے۔ ان کے لئے جہنم کی آگ تیار کی ہے اور یہ کس قدر بدترین انجام ہے۔
9) شعار «اسرائيل مردہ باد کے نعرے»
10) اسلامی اتحاد کے حق میں نعرہ «وحدة وحدة اسلامية»
11) هود: 112، پس آپ کو جس طرح کا حکم ملا ہے اس پر ثابت قدم رہیں۔
12) شورى: 15، اور آپ اسی طرح استقامت سے کام لیں کہ جیسا آپ کو حکم ملا ہے۔
13) «هيهات منّا الذّلة کے نعرے»
19m:22s
27448
حَشدِ شَعبی کے قیام کے اہداف | شہید ابو...
عراقی عوامی رضاکار فورس حَشدِ شَعبی کے قیام کے اہم ترین مقاصد شہید ابو مہدی...
عراقی عوامی رضاکار فورس حَشدِ شَعبی کے قیام کے اہم ترین مقاصد شہید ابو مہدی المہندسؒ کی زبانی ملاحظہ فرمائیں۔
#رہبر_معظم #ابو_مہدی_المہندس #سنی #شیعہ #مسیحی #ایزدی #بغاوت #ظلم #اصلاح #دہشتـگردی #حقوق_الناس #مظلوم #ثابت_قدمی #جہاد #اطاعت
0m:54s
1386
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
hashde
shabi,
qiyam,
ahdaf,
shaheed,
shahadat,
abu
mahdi
al
mohandis,
iraqi,
rezakar
force,
ehemtareen,
ehem,
maqasid,
zabani,
rehbar,
sunni,
shia,
masihi,
izadi,
baghawat,
zulm,
islah,
dehshatgardi,
huqooqun
naas,
mazloom,
sabit
qadmi,
jahad,
ita\'at,
daesh,
isis,
america,
israel,
امریکہ کے خلاف انقلاب | ولی امر مسلمین...
عصر حاضر میں امریکہ شیطنت، برائی اور دنیا میں ظلم و جور کی جیتی جاگتی مثال بن چکا...
عصر حاضر میں امریکہ شیطنت، برائی اور دنیا میں ظلم و جور کی جیتی جاگتی مثال بن چکا ہے. کمزور ممالک کا خوبصورت نعروں اور مکر و فریب کے ذریعے استحصال اور اپنے شوم مقاصد کی تکمیل کے لیے قتل عام، مداخلت اور دوسرے ممالک کے ذخائر اور وسائل کی لوٹ مار امریکہ کی شیطانی زندگی کی حیات کے لیے ضرورت بن چکا ہے.
دنیا میں حقیقی طور پر اگر کوئی اس برائی کے محور و مرکز کے مقابل استقامت دکھانے اور اس سے ٹکرانے کی عملی مثال دکھائی دیتا ہے تو وہ مکتب عاشورہ کے سچے شاگرد امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی قیادت میں آنے والا انقلاب اور ان کی کربلائی اور خالص محمدی اسلام کی تعلیمات ہیں.
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #25_سال #مطلق_العنان #حکمران #پہلوی_استبدادی #بغاوت #انقلاب #جہنمی_تسلط #تسلط
2m:19s
5505
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
imam
khamenei,
rahbar,
America,
enqelab,
shaytan,
zulm,
mamalek,
haqiqat,
esteqamat,
ashura,
imam
khomeini,
islam,
islam
muhammadi,
اسلامی انقلاب کامیابی کی کِرن | امام سید...
ملت ایران نے ایک الٰہی رہبر کے پرچم تلے ایسے حکمرانوں سے نجات حاصل کی جو دنیا کی...
ملت ایران نے ایک الٰہی رہبر کے پرچم تلے ایسے حکمرانوں سے نجات حاصل کی جو دنیا کی فرعونی طاقتوں کے سامنے ذلیل و رسوا تھے اور ان کے آگے ایک نوکر کی طرح کھڑے رہتے تھے ان کے ہر دستور و حکم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آمادہ باش نظر آتے تھے تو دوسری طرف اپنی ہی ملت کے سامنے غرور و تکبر کے ساتھ کھڑے نظر آتے تھے اور اپنی ملت پر دباو، ظلم و جور کے پہاڑ توڑنے میں ذرہ برابر بھی کوتاہی نہیں کرتے تھے. ذاتی اثاثوں میں اضافے کے لیے عوامی ذخائر اور مال و ثروت کی جمع آوری اور نتیجتا معاشرے میں غربت اور محرومی کی سطح میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ان حکمرانوں کے نمایاں کارناموں میں سے تھے.
ایسے میں انقلاب اسلامی کی کامیابی درحقیقت غیروں کے تسلط سے نجات کی ایک کرن ثابت ہوئی اور منجی عالم بشریت کی عالمی عادلانہ حکومت کا مقدمہ!
اس بارے میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ اور ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادے کے لیے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #اسلامی_انقلاب_کامیابی_کی_کرن #رضا_خان #معزول #برطانیہ #امریکہ #جرمنی_کاریڈیو #نقشہ #بغاوت #مصدق #بھیگی_بلی #مالی_بد_عنوانیاں #تسلط_سے_نجات
4m:43s
6634
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
IMAM,
imam
syed
ali
khamenei,
islami
enghelb
kamyabi
ki
keran,
islam,
muslim,
mosadeq,
enghelab,
reza
khan,
naqsha,
tasalut
se
nijat,
germany,
iran,
melat
iran,
feraun,
nijat,
امریکی دباؤ میں نہ آنے والے ممالک کے...
انسانیت دشمن شیطان اکبر امریکہ جس کی رگ رگ میں شیطانیت، فتنہ انگیزی اور نابودی و...
انسانیت دشمن شیطان اکبر امریکہ جس کی رگ رگ میں شیطانیت، فتنہ انگیزی اور نابودی و یرانی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے وہ اپنی اسی شیطانی صفت کی وجہ سے تمام ممالک کو اپنا مطیع اور غلام بنانا چاہتا ہے تاکہ ان ممالک کا استحصال کر کے اپنے شوم مفادات کی تکمیل کر سکے.
وہ ممالک جو اس شیطان اعظم کے مقابلے میں سینہ سپر ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور ذرا سی بھی خود مختاری کا اظہار کرتے ہیں تو وہ انہیں مختلف سازشوں اور حربوں کے ذریعے ناامن بنانے کی کوشش کرتا ہے اور اُن کی آزادی کو سلب کرنے کے لیے کسی بھی قسم کے شیطانی ہتھکنڈے استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتا ہے.
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بصیرت افروز فرامین اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #امریکی_دباؤ #امریکی_حربے #نا_فرمان_ممالک #ممکنہ_حربے #سادہ_الفاظ #واحد_جرم #فوجی_حملہ #عراق #افغانستان #لشکر_کشی #داخلی_عناصر #مفادات #بغاوت #رنگین_انقلاب #لالچ #منافقین #شخصیات #قتل #ٹارگٹ_کلنگ #فتنہ_پرور #سازشیں
9m:5s
5087
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
AMERICA,
mamalek,
imam,
imam
khamenei,
insan,
shaytan,
dushman,
azadi,
iraq,
afghanistan,
munafeqin,
enqelab,
islam,
fetna,
دوسرا انقلاب دوسری قسط: (امریکی سفارت...
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تہران میں واقع بظاہر \"امریکی سفارت خانے\" ،...
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تہران میں واقع بظاہر \"امریکی سفارت خانے\" ، جبکہ در حقیقت \"امریکی جاسوسی کے اڈے\" پر قبضہ کر لینا، استعمار کے خلاف ایرانی قوم کے اہم کارناموں میں سے ایک تھا کہ جسے \"انقلابِ دوم\" کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے۔ یہ واقعہ انقلاب اسلامی کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اسلامی انقلاب کے اہم واقعات میں سے ایک ہے۔ اس جاسوسی کے اڈے پر قبضے کے بعد مغربی میڈیا کے شدید دباؤ کے باوجود امام خمینیؒ سمیت بہت سی شخصیات نے طلباء کے اس اقدام کی بھرپور حمایت کی ۔ اِنہی شخصیات میں سے ایک، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای کی ذات تھی۔ آپ نے اس جاسوسی کے اڈے پر قبضے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے شدید دباؤ کے رد عمل میں 30 نومبر، 1979 ء کو عاشوراء کے دن تہران کے طالقانی روڈ پر واقع امریکی سفارت خانے میں موجود عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے اس جاسوسی کے اڈے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف کو واضح طور پیش کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے اس مؤقف کو کس طرح پیش کیا؟ \"امریکی جاسوسی کے اڈے\" پر قبضے کے دوران یرغمال بنائے امریکیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر مبنی پروپیگنڈے کے جواب میں رہبر انقلاب اسلامی نے کون سا بر وقت اور اہم اِقدام اَنجام دیا؟ ان امریکیوں کی رہائی سے متعلق کیا معاہدہ طے پایا؟ ایران میں \"امریکی جاسوسی کے اڈے\" پر قبضے کے دوران رہبر انقلاب اسلامی کس ملک کے دورے پر تھے؟
مذکورہ تمام سوالات کے جوابات سمیت \"امریکی جاسوسی کے اڈے\" پر قبضے سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہی کیلئے اس ڈاکومینٹری فلم؛ کو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
#ویڈیو #دوسرا_انقلاب #سفارت #امریکی_سفارت #سفارت_خانہ #قبضہ #کہانی #حج #امام_خمینی #حضرت_ابراہیم #امام_خامنہ_ای #رفسنجانی #یونیورسٹی #سٹوڈنٹ #طلباء #جاسوسی_کا_اڈہ #جماعت #امریکہ #پارٹی #منافق #ایران #تہران #جاسوسی #میڈیا #مغربی_میڈیا #حمایت #مؤقف #علی_خامنہ_ای #عاشوراء #امام_حسین #جلاد #شہنشاہ #شاہ #خواتین #سیاہ_فام #آزاد #آزادی #پروپیگنڈا #محمد_رضا_پہلوی #ٹرائل #مجرم #دھمکی #قم #بنی_صدر #ڈر #کارٹر #الیکشن #جیمی_کارٹر #مداخلت #پابندی #نفوذ #بغاوت #الجزائر_معاہدہ #پالیسی #عراق #نیگرو_پونٹے #اثر_و_رسوخ #مداخلت #پابندی
8m:11s
998
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
iran,
tehran,
America,
enqelab,
enqelab
islami,
hukumat,
Dr.
Mossadegh,
tarikh,
Barack
Obama,
islami
jumhuri,
Islam,
Imam
khomeini,
sefarat,
jasosi,
estemar,
hazrat
ibrahim,
munafeq,
imam
husain,
shah,
azad,
Qom,
دوسرا انقلاب تیسری قسط: جاسوسی کے اڈے...
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تہران میں واقع بظاہر \"امریکی سفارت خانے\"،...
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تہران میں واقع بظاہر \"امریکی سفارت خانے\"، جبکہ در حقیقت \"امریکی جاسوسی کے اڈے\" پر قبضہ کرنا، اسلامی انقلاب کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے جسے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ نے \"انقلابِ دوم\" کے نام سے یاد کیا ہے، چنانچہ امریکی جاسوسی اڈے پر قبضے کے دوران امریکہ کی جانب سے ایران اسلامی کے خلاف مذموم عزائم پر مشتمل دستاویزات کو امریکی سفارت کے عملے نے مخصوص آلات کے ذریعے ٹکڑے ٹکڑے کرکے انہیں مٹانے کی کوشش کی تاہم طلباء کی کوششوں کے نتیجے میں کاغذ کے ٹکڑوں کو یکجا کرکے کتابی شکل دے دی گئی جس کے بعد معلوم ہوا کہ سفارت کے نام پر امریکی جاسوسی اڈے میں ایران اور ایرانی عوام کے خلاف کس طرح کی گھناؤنی سازشیں انجام دی جاتی تھیں۔ چنانچہ اسی ضمن میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ہمیشہ تاکید رہی ہے کہ ان دستاویزات کو باقاعدہ پڑھا جائے اور اس کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایران اور ایرانی عوام کے خلاف عداوت اور دشمنی پر مبنی امریکہ کی سازشوں کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے۔
امریکی جاسوسی اڈے سے برآمد ہونے والی دستاویزات، کتنی جلدوں پر مشتمل ہیں؟ رہبر انقلاب کی نظر میں ان دستاویزات کو منظر عام پر آنے سے روکنے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟ ان دستاویزات کو تعلیمی نصاب میں کیوں شامل کیا جانا چاہئے؟
ان سوالات کے جوابات جاننے کے لیے اور امریکی سازشوں پر مبنی ان دستاویزات کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اس مختصر سی ڈاکومینٹری فلم؛ کو ضرور دیکھیں۔
#ویڈیو #دوسرا_انقلاب #سفارت #امریکی_سفارت #سفارت_خانہ #قبضہ # کہانی #کاغذ #امام_خمینی #معلومات #اہم_معلومات #تحریری_دستاویزات #یونیورسٹی #سٹوڈنٹ #طلباء #جاسوسی_کا_اڈہ #ایجنٹ #امریکہ #امریکی_ایجنٹ #پاؤڈر #مشین #محنت #جاسوسی #کتاب #سازش #نتیجہ #ورقہ #علی_خامنہ_ای #رجسٹر #فائل #4_نومبر #1979 #خیانت #بے_ایمان #مؤمن #تاریخی_دستاویز #مومن #جرات #زبردستی #دھونس #مقابلہ #استکبار #ملت #نسل #نسلیں #تاریخ #الیکشن #تاریخی_حافظہ #سکول #پابندی #نفوذ #بغاوت #نصابی_کتب #تعلیمی_ادارے
5m:18s
1019
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
iran,
tehran,
America,
enqelab,
enqelab
islami,
hukumat,
Dr.
Mossadegh,
tarikh,
Barack
Obama,
islami
jumhuri,
Islam,
Imam
khomeini,
sefarat,
jasosi,
estemar,
hazrat
ibrahim,
munafeq,
imam
husain,
shah,
azad,
Qom,
امریکہ اور ایرانی عوام کی حمایت؟؟؟ |...
اس میں شک نہیں کہ اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ...
اس میں شک نہیں کہ اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کی کوئی انتہا نہیں ہے اور ایرانی عوام کو کچلنے کیلئے انہوں نے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا ہے اور ایرانی قوم کے خلاف معاندانہ پالیسی میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے مگر اس کے باوجود بڑی بے شرمی کے ساتھ امریکی حکمران یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ ہم ایرانی عوام کے ساتھ ہیں جبکہ انقلاب اسلامی کی کامیابی سے لیکر آج تک چار عشروں پر محیط پورے عرصے میں کوئی ایسا اقدام نہیں جو انہوں نے ایرانی قوم کے خلاف نہ کیا ہو۔ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد انقلاب کو شکست سے دوچار کرنے کیلئے داخلی طور پر علیحدگی پسند گروہوں کی پشت پناہی اور بیرونی سطح پر ایران کے خلاف صدام کے ذریعے جنگ مسلط کرنے سے لیکر مسافربردار طیارے کو مزائیل سے گرانے اور ایٹمی سائندانوں کے قتل سمیت ایرانی عوام کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیوں تک بے شمار موارد ایسے ہیں جہاں امریکی حکمرانوں اور سیاست دانوں نے ایرانی عوام کے خلاف معاندانہ پالیسیوں کو یا تو عملی جامہ پہنایا ہے یا پہنانے کی کوشش کی ہے لیکن اس کے باوجود بڑی بے شرمی کے ساتھ کہتے ہیں ہم ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔
ابتدائے انقلاب سے لیکر آج تک عالمی استکبار امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی عوام کے خلاف کس قسم کی معاندانہ پالیسی اپنائی ہے؟ اس کی بعض واضح مثالیں کونسی ہیں؟ کیا اس طرح کی معاندانہ پالیسی کی مثالیں کہیں اور دیکھنے کو ملتی ہے؟ عراق کی طرح ایران پر امریکہ کے براہ راست حملے سے گریز کرنے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟
چنانچہ انہی تمام سوالات کے جوابات سمیت اس ضمن میں مزید سوالات کے جوابات سے آگاہی کیلئے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #امریکی_حکمراں #معاندانہ_پالیسی #بی_شرمی #ایرانی_عوام #صدام #جنگ #اسلحہ #مسافر #ملک #شہید_سلیمانی #ایٹمی_سائنسدان #فتنے #بغاوت #حمایت
2m:27s
3857
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
imam
khamenei,
be
sharmi,
irani,
sadam,
jang,
mosafer,
shaheed
soleimani,
fetna,
hemayat,
aslaha,
mulk,
america,
america
aur
irani
awam
ki
hemayat,
شہید سلیمانیؒ کی شہادت پر ان کے گھر...
اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جب بھی کسی کے گھر میں کسی شخص کا انتقال ہوجاتا ہے یا...
اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جب بھی کسی کے گھر میں کسی شخص کا انتقال ہوجاتا ہے یا پھر کسی عزیز کی شہادت واقع ہوتی ہے تو انکے اہلخانہ اور پسماندگان سے اظہار تسلیت اور تعزیت کو ممدوح عمل قرار دیا گیا ہے، چنانچہ اسی روایت کے تحت جب عالمی استکبار امریکہ کے ہاتھوں حاج قاسم سلیمانی کی شہادت واقع ہوتی ہو تو دنیا بھر سے بہت سی شخصیات نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تسلیت کیا اور انہی شخصیات میں سے ایک، امریکی آلہ کار داعش سے لڑنے کے لیے آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دامت برکاتہ کے جہاد کفائی کے فتوے پر وجود میں آنے والی عراقی عوامی رضا کار فورس، اسلامی نُجَباء کے سیکرٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی بھی ہیں، چنانچہ انہوں نے کن الفاظ میں شہید کے اہلخانہ کو تعزیتی کلمات سے نوازا ہے؟ آپ اس ویڈیو میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
#ویڈیو #شیخ_اکرم_الکعبی #حاج_قاسم #انتقام #انتظار #وعدہ #دعا #عراق #محفوظ #تسلی #فخر #بغاوت #صبر
1m:41s
648
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Shahid,
Shahid
soleimani,
haj
Qaseem,
Shahadat,
Sheikh
Akram
Al
Kaabi,
Islam,
taelimat,
taeziyat,
America,
Jihad,
Iraq,
enteqam,
entezar,
dua,
mahfoz,
sabr,
beghavat,
ٹائی ٹینک کی طرح امریکہ بھی ڈوب جائے گا |...
امیر المومنین علیہ السلام کا فرمان ہے کہ حکومت کفر کے ساتھ باقی رہ سکتی ہے مگر ظلم...
امیر المومنین علیہ السلام کا فرمان ہے کہ حکومت کفر کے ساتھ باقی رہ سکتی ہے مگر ظلم کے ساتھ نہیں۔ چنانچہ امام علیہ السلام کے اسی نورانی فرمان کے تناظر میں دیکھا جائے تو وہ وقت دور نہیں کہ امریکی ظالم حکومت، مظالم کے سمندر میں ڈوب جائے، اس وقت دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہورہا ہے اسکی جڑیں کسی نہ کسی طرح امریکہ سے ملتی ہیں اور اس وقت ظلم کا سب سے بڑا مظہر اور پشت پناہی کرنے والا ملک، امریکہ ہی ہےاور وہ اپنے ظاہر کو سجاتے ہوئے دوسروں کو دھوکہ دینے کے ساتھ ان پر رعب جماکر اپنے مذموم اور ناجائز مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن جس طرح ٹائٹینک کے نام سے مشہور بحری جہاز کو اسکی شان و شوکت ڈوبنے سے نہیں روک سکی اسی طرح امریکہ کی یہ ظاہری سجاوٹ اسے ڈوبنے سے نہیں بچا سکے گی۔
چنانچہ ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی پیشگوئی کے مطابق عنقریب ہر انسان اسکا عینی شاہد ہوگا۔ انشاللہ۔
اس حوالے سے امام علیہ السلام کے مذکورہ نورانی کلام سے الہام لیتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ کی تباہی کے بارے میں مزید کیا فرمایا ہے؟ اور امریکہ کی تباہی کو کس چیز سے تشبیہ دی ہے؟ اور امریکہ سے مخالفت کی بنیادی وجہ کیا بیان کی ہے؟
ان سوالات کے جوابات سے آگاہی کے لیے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کے بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #امریکہ #ظلم #رعب #استکبار #سجاوٹ #ٹائٹینک #شوکت #ڈوبنا #طاغوت #سرکشی #مخالفت #اقدار # بغاوت
1m:18s
2659
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
America,
USA,
Imam,
Imam
Khamenei,
Imam
Ali,
Hukumat,
Zulm,
Insan,
Estekbar,
Taghut,
eqtedar,