عیدِ بندگی | امام خمینی رضوان اللہ علیہ |...
امام خمینی رضوان اللہ حقیقی عید کسے کہتے ہیں؟ ہمارے لیے حقیقی عید کب ہوگی؟ کیا...
امام خمینی رضوان اللہ حقیقی عید کسے کہتے ہیں؟ ہمارے لیے حقیقی عید کب ہوگی؟ کیا اِس مادّی دنیا سے مربوط امور ہمیشہ باقی رہنے والے امور ہیں؟ ہمارے لیے باقی رہ جانے والی چیز کیا ہے؟ ہمیں کس کس چیز پر یقین پیدا کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم خداوندِ متعال کی نعمتوں کا شکر ادا کرسکتے ہیں؟
اِن سوالات کے جوابات جاننے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #عید_سعید #عید_بندگی #برکات #حقیقی_عید #باطن #اصلاح #کامیابیاں #شکست #خوشیاں #یقین
2m:40s
4080
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam
khomaini,
eid
bandegi,
haqiqi
eid,
madi
donya,
eid
saeid,
barakat,
baten,
eslah,
shekast,
yaqin,
khoshiya,
شادی شدہ خاتون کی ذمہ داری | ولی امرِ...
عصر حاضر کی کربلا میں انسانی اقدار کی حفاظت کرتے ہوئے اور دنیا کی بڑی شیطانی...
عصر حاضر کی کربلا میں انسانی اقدار کی حفاظت کرتے ہوئے اور دنیا کی بڑی شیطانی طاقتوں کے مقابل سینہ سِپر ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اسلامی انقلاب کے شہداء کے گھر والوں سے ملاقات کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے جس میں ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ ذاتی طور پر خود تشریف لے کر جاتے ہیں اور اُن کے درمیان بیٹھ کر اُن سے گفتگو کرتے ہیں اور اُن کے صبر، ہمّت اور قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اِسی حوالے سے ایک شہید مختار وندؒ کے گھر والوں سے ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی ملاقات اور شہید کی بہو کو پدرانہ نصیحت کا روحانی منظر اِس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #شیریں_زندگی #شہید_مختار_وند #بہو #زوجہ #ذمہ_داری #اولاد #ناشکری #سخت_جواب
1m:25s
5499
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
khaton,
zeme
dari,
imam
seyyed
ali
khamenhei,
karbala,
insani,
donya,
sheytani
taqate,
jame
shahadat,
enqelab
islami,
shuhada,
sabr,
hemat,
sherin
zendagi,
shahid
mukhtarvand,
zoja,
olad,
na
shukri,
sakht
javab,
عقل اور رہنمائی | شہید علامہ عارف حسین...
سفیرِ ولایت شہید علامہ عارف حسین الحسینی رضوان اللہ علیہ عقل سے روحانی و معنوی...
سفیرِ ولایت شہید علامہ عارف حسین الحسینی رضوان اللہ علیہ عقل سے روحانی و معنوی میدان میں استفادہ کرنے کے حوالے سے کیا فرماتے ہیں؟ اِس مادی دنیا میں کس چیز کی مدد سے انسان نے ترقی کی ہے؟ انسان کے حیوان سے افضل ہونے کا سبب کیا ہے؟ کیا مسلمانوں نے عقل کے توسط سے روحانی میدان میں ترقی کی ہے؟ ہم نے عقل کو کس چیز کا تابع بنایا ہوا ہے؟ کیا عقل فقط مادی دنیا میں رہنمائی کرتی ہے؟ احادیث میں عقل کو کس چیز سے تعبیر کیا گیا ہے؟ خداوندِ متعال نے عقل کی مدد کے لیے کیا بھیجا ہے؟
#ویڈیو #عقل #رہنمائی #مادی_دنیا #انسان #حیوان #افضلیت #کامیابیاں #مسخر #معنویات #خواہشات #رسول_باطنی #ترقی
4m:27s
1346
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
eaql,
rahnuma,
shahid
Allama
Arif
Hussain
Al-Husseini,
Allama
Arif
Hussain
Al-Husseini,
safir,
ruhni,
insan,
heyvan,
ahadis,
madi
donya,
عشق اور محبت، معنوی زندگی کی بنیاد | آیت...
انسان کی زندگی میں عشق اور محبت کا بہت بڑا کردار ہے، عقل انسان کی زندگی کے کچھ...
انسان کی زندگی میں عشق اور محبت کا بہت بڑا کردار ہے، عقل انسان کی زندگی کے کچھ امور کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے لیکن انسان کی حیات اور زندگی در واقع عشق اور محبت سے ہے۔
عقل انسان کو کیا سکھاتی ہے؟
عشق انسان کے اندر کس شعلے کو روشن کرتا ہے؟
مسلمان انسان کن باعظمت چیزوں کا عاشق ہوتا ہے؟ دنیا کی حقیقت کیا ہے اور اسکا انسان کے لئے کیا کردار ہے؟
آیت اللہ شہید بہشتی ؒ کے خوبصورت جملے سنیں اور تفکر کریں۔
#عشق #محبت #کردار #عقل #انسان #حیات #شعلے #عظمت #مسلمان #دنیا
1m:51s
1390
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
eshq,
muhabbat,
zendegi,
maenavi,
Shaheed
Beheshti,
insan,
kerdar,
musalman,
muslem,
islam,
donya,
haqiqat,
eaql,
hayat,
eazemat,
حج کا پیغام (2021) | رہبر معظم آیت اللہ...
حج، امت مسلمہ کی وحدت اور عظمت
عظیم عبادات میں سے ایک عبادت، بیتِ الہی میں حج...
حج، امت مسلمہ کی وحدت اور عظمت
عظیم عبادات میں سے ایک عبادت، بیتِ الہی میں حج بجا لانے کی عبادت ہے، کیا اس سال یہ عظیم عبادت انسانوں کو: نصیب ہوئی یا نہیں؟ رہبر معظم اس سلسلے میں فرماتے ہیں کہ
جس عبادت سے انسان کو معنویت کا عروج ملتا تھا، گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی اس نے فراق کے غم سے غمزدہ کر دیا ہے۔ یہ حقیقت میں انسان کے امتحانات میں سے ایک امتحان ہے۔
یہ عظیم عبادت ایک طرف سے انسان کو قربِ الہیٰ کی منزل عطا کرتی ہے تو دوسری جانب سے دنیا کے تمام انسانوں کو ان کی مختلف ثقافتوں کے باوجود، وحدت کے رنگ میں رنگ دیتی ہے اور وہ ایک ہی لباس میں ذات الہیٰ کی بارگاہ میں امتِ واحدہ بن کر تسلیم ہوتے ہیں۔ اور اسی امتِ مسلمہ کی شان اور عظمت کو بھی عیان کرتی ہے۔
گرچہ یہ حج ابھی نصیب نہیں، لیکن وہ مناسک اور دعائیں موجود ہیں جو انسان کی معنویت کو اپنی عروج پر پہنچا سکتی ہیں اور اسی کے ساتھ ہمیں چاہیے کہ اسلام دشمن طاقتوں اور عناصر سے ہمیشہ مقاومت کرتے رہیں۔ اسلام کے مجاہدین کی نصرت، خدا کا سچا وعدہ ہے۔
#ویڈیو #ولی_امرمسلمین #حج #پیغام_حج #اسلام #مکہ
10m:37s
5122
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
hajj,
paygham,
rahbar,
imam
khamenei,
ommat,
muslem,
musalman,
islam,
wahdat,
eazemat,
ebadat,
insan,
euroj,
feraq,
haqiqat,
emtehan,
donya,
wahdat,
dua,
mujahed,
Makkah,
مقاومت نتیجہ بخش ہے | امامِ خمینی اور...
رہبر معظم سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ ساز باز کرنے اور...
رہبر معظم سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ ساز باز کرنے اور مقاومت کا مظاہرہ کر کے حوالے سے کیا تجزیہ وتحلیل فرماتے ہیں؟ ہم کیوں مقاومت کے راستے کو اپناتے ہیں؟ ہم کیوں دُشمن کے سامنے تسلیم نہیں ہوجاتے ہیں؟ کیا بڑی طاقتوں سے ساز باز کرکے ہم ترقی، فلاح اور امن و سکون کے راستے پر گامزن ہوسکتے ہیں؟ ظالم وجابر طاقتوں کے سامنے تسلیم ہوجانے کے کیا نتائج نکلتے ہیں؟ آیا بڑی طاقتوں کے سامنے مقاومت و مزاحمت کی زیادہ قیمت چکانی پڑتی ہے یا اُن سے ساز باز کرنے کی زیادہ قیمت چکانی پڑتی ہے؟
#ویڈیو #مقاومت #نتیجہ_بخش #غلط_فکر #امریکہ #مشکلات #تسلیم_ہوجانا #اقوام #انسانی_اقدار #خبیث_دشمن #ساز_باز #تجربہ
5m:19s
4622
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
muqavemat,
imam,
imam
khomaini,
imam
khamenei,
rahbar,
donya,
taqat,
muzahemat,
qemat,
saz
baz,
America,
mushkelat,
tajruba,
شہداء کی عظمت اور مقام | عربی ترانہ | Arabic...
شہید کی بہت عظمت ہے، وہ جس شہادت سے اس دنیا کو وداع کہتا ہے ہرعزتمند انسان ایسی ہی...
شہید کی بہت عظمت ہے، وہ جس شہادت سے اس دنیا کو وداع کہتا ہے ہرعزتمند انسان ایسی ہی موت کا تقاضا کر رہا ہوتا ہے۔ اور شہادت کے بعد وہ بارگاہ الہی میں زندہ اور جاوید رہتا ہے، وہ آسمانوں کا فرشتہ بن کر پرواز کرتا ہے، جو اپنے خون سے ملتوں کو حیات بخش دیتا ہے۔
آپ دیکھیں اسلامی مقاومت کے عظیم شہداء جب استکبار کے مقابلے میں اٹھے تو ایک سربلند ملت ہوکر سامنے آئے، جنہوں نے ظلم اور ذلت کو قبول نہیں کیا اور مقاومت کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
وہ اپنی زندگی باوقار گذارتے ہیں اور ان کی موت بھی سعادت مند ہوتی ہے۔
وہ خدا سے ایسا مضبوط عہد کرتے ہیں جسے کوئی توڑ نہیں سکتا اور یوں باوقار عروج کرتے ہوئے کمزور ملتوں اور مظلوموں کے حامی اور مدافع بنتے ہیں۔
ان عظیم شہداء کے دل ،عظمتِ الہی کے مخزن اور معدن سے جڑے ہوتے ہیں، جس کی کوئی انتہا نہیں ہوتی۔ ہمیں ان شہیدوں کی راہ پر چلنا چاہئےاور ان کے مقصد اور مشن کو زندہ رکھنا چاہیے۔
ان شہداء کی عظمت کے سلسلے میں اردو ترجمے کے ساتھ عربی زبان کا ایک ترانہ آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
#شہید #عزتمند #موت #جاوید #آسمانوں #پرواز #ملتوں #حیات #مقصد #مشن
5m:55s
1466
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
shuhada,
eazemat,
maqam,
tarane,
donya,
insan,
zendegi,
hayat,
islam,
musalman,
muslem,
muqavemat,
islami
muqavemat,
estekbar,
zulm,
mazlum,
ezatmand,
maqsad,
اسلامی انقلاب اور خواتین کا مثالی کردار...
دین مبین اسلام نے خواتین کو جو مقام و مرتبہ عطا کیا ہے وہ نہ کسی دین نے اور نہ ہی...
دین مبین اسلام نے خواتین کو جو مقام و مرتبہ عطا کیا ہے وہ نہ کسی دین نے اور نہ ہی کسی دوسرے نظام نے انہیں دیا. مغربی دنیا نے ہمیشہ عورت کا استحصال کیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ مغرب میں عورت کی کیا حیثیت ہوا کرتی تھی اور عصر حاضر میں بھی مغربی دنیا نے عورت کو بطاہر آزادی اور حقوق کے نام پر اپنے کارخانوں اور کمپنیوں کے لیے اشتہارات کا ذریعہ بنایا ہوا ہے.
دین مبین اسلام نے عورت کو زندگی کے تقریبا ہر شعبے میں جو عزت، مقام و منزلت دی ہے وہ مثالی ہے لیکن آج سرمایہ دار دنیا کی عالمی طاقتیں اپنے تشہیراتی مراکز اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے اسلامی نظام کے خلاف شیطانی پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں کیونکہ اسلامی نظام ان کے شوم مقاصد کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے.
اس بارے میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے بیانات اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #اسلامی_انقلاب_اور_خواتین_کا_مثالی_کردار #امام_خمینی_رضوان_اللہ_علیہ #اسلامی_انقلاب #پروپیگنڈے #تبدیلی #تسلط_پسند_طاقتیں #کثیرالجہتی_سرگرمیاں #تربیت
2m:50s
5432
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
imam
khomeini,
islam,
enqelab,
enqelab
islami,
khawatin,
nezam,
tarikh,
azadi,
huquq,
zendegi,
taqat,
maghrebi
donya,
دنیاوی محبتوں کی آفات | آیت اللہ مصباح...
آیت اللہ مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ ایک انسانی فطری ضرورت اور مادی محبتوں کے...
آیت اللہ مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ ایک انسانی فطری ضرورت اور مادی محبتوں کے پائیدار نہ ہونے کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟اکثر و بیشتر انسان محبت کے خلا کو درست کیوں نہیں سمجھ پاتے ہیں؟انسانی فطرت انسان کو کس طرف حرکت دیتی ہے اور کیوں حرکت دیتی ہے؟انسان کی اولین ضروریات کونسی ہوتی ہیں؟دنیوی محبتوں میں کونسی آفات پائی جاتی ہیں؟
ان تمام سوالات کے جوابات اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے.
#ویڈیو #دنیاوی_محبتوں_کی_آفات #انسانی_فطری_ضروریات #محبت #خلا #کمالی_صفات #فطری_شناخت #خدا_پرستی #انسیت
3m:8s
1384
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
DONYA,
mohabat,
video,
afat,
ensaan,
kamali,
fetri,
fetrat,
khoda,
shenakht
khoda,
ayatollah,
ayatollah
misbah
yazdi,
پوری دنیا امام حسینؑ اور قیام عاشوراء...
اس میں شک نہیں کہ امام حسین علیہ السلام کی قیادت اور رہبری میں رونما ہونے والے...
اس میں شک نہیں کہ امام حسین علیہ السلام کی قیادت اور رہبری میں رونما ہونے والے کربلا کے حادثے نے صرف ایک قوم کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے انسانوں کے ضمیروں کو جنجھوڑا ہے چنانچہ اس حقیقت کا اعتراف مختلف مکاتب فکر اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے منصف مزاج افراد نے کیا ہے۔ اسی لئے امام حسین علیہ السلام کے پیروکاروں کیلئے یہ بات باعث افتخار ہے کہ وہ حسینی مکتب سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے قافلہ سالار حسین بن علی علیہ السلام ہیں۔
اس ویڈیو میں شہید حاج قاسم سلیمانی کی زبانی اسی حقیقت کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
#امام #حسین #قیادت #رہبری #کربلا #حادثے #قوم #ضمیروں #جنجھوڑا #حقیقت #اعتراف #مکاتب #مذاہب #منصف #مزاج #پیروکاروں #افتخار #حسینی #قافلہ
1m:14s
1360
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
donya,
imam,
imam
husayn,
qiyam,
eashura,
shahid,
shahadt,
haj
qasim,
shahid
qasim
solimani,
rahbari,
karbala,
insan,
haqiqat,
maktab,
mazaheb,
makateb,
عزاداری سے متعلق اسلام کا زاویہ نگاہ |...
اس میں شک نہیں کہ کسی فعل یا عمل سے متعلق انسان کا زاویہ نگاہ اسکی اہمیت اور قدر و...
اس میں شک نہیں کہ کسی فعل یا عمل سے متعلق انسان کا زاویہ نگاہ اسکی اہمیت اور قدر و قیمت میں اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر کسی عمل سے متعلق انسان کا زاویہ نگاہ اسی دنیا تک محدود ہو تو اسی تناسب سے اسکی اہمیت اور قدر و قیمت بھی دنیا تک ہی محدود رہتی ہے اور طبیعی طور پر اس پر جو آثار مترتب ہونگے وہ بھی دنیا تک ہی محدود رہینگے، لیکن اس فعل سے متعلق زاویہ نگاہ دنیا سے بالاتر ہو تو اسکی اہمیت نیز اسکے آثار اور نتائج صرف دنیا تک محدود نہیں رہینگے بلکہ انسان کی ابدی سعادت تک اسکا دائرہ پھیلتا جائیگا۔ بہرحال زاویہ نگاہ کا فرق، انسانی افعال کی قدر و قیمت کو کم اور زیادہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اور یہی قاعدہ عزاداری اور مصیبت اور شادی و مسرت کے مسئلے میں بھی کار فرما ہے۔
عام طور پر دنیا میں خوشی اور غم کے مسئلے کو دنیوی سہولتوں اور مشکلات تک محدود کیا جاتا ہے تاہم دین اسلام نے اسے ایک عظیم زاویے سے دیکھتے ہوئے ان تمام چیزوں کو ابدی سعادت کا ذریعہ جانا ہے۔ اسلام کے نقطہ نظر سے غم و اندوہ اور شادی اور مسرت کی قدر و قیمت کا معیار کیا ہے؟ اور اسکا دائرہ اثر کس قدر وسیع ہوسکتا ہے اور دنیا میں انسانی شخصیت کی تعمیر، کس طرح ابدی سعادت اور آخرت کی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے؟
ان تمام سوالوں کے جوابات کوعلامہ تقی مصباح یزدی رضوان اللہ تعالی علیہ کے علمی بیانات پر مشتمل اس ویڈیو میں آپ مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
#ویڈیو #مصباح_یزدی #قدر_قیمت #دنیا #اخرت #ابدی_سعادت #عزاداری #اثار #ہمدردی #محدود #معیار
5m:11s
1057
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
azadari,
islam,
negah,
Ayatollah
Misbah
Yazdi,
donya,
akherat,
asar,
hamdardi,
mahdud,
meyar,
کفر کی حقیقت دنیا پرستی ہے | آیت اللہ...
اسلامی تعلیمات اور معارف اہلبیت علیہم السلام کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ بات...
اسلامی تعلیمات اور معارف اہلبیت علیہم السلام کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ دنیا کی محبت انسان کورب کریم کی یاد سے غافل کر دیتی ہے اور وہ اس کے حصول کے لئے جائز ناجائزو حرام حلال کی تمیز بھلا بیٹھتا ہے نتیجتاً چند روزہ آسودگی تو شاید اسے حاصل ہو جائے، مگر آخرت کی ناکامی و نامرادی اس کا مقدر بن سکتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں ان لوگوں کیلئے شدید عذاب کا وعدہ کیا گیا ہے جو آخرت کے مقابلے میں دنیا کو ترجیح دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ روایات میں دنیا کی محبت کو ہر خطاء کی اساس قرار دیا گیا ہے، چنانچہ امیر المومنین علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے کہ آپ نے فرمایا: حُبُّ الدُّنْیَا رَأسُ کُلِّ خَطِیْئَةٍ حب دنیا ہر خطاء کی جڑ ہے۔ دنیا کی اسی خرابی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کبھی بھی دنیا کی ظاہری خوبصورتی کو دل میں جگہ نہیں دینا چاہئے، یہ اللہ تعالی کی محبت کو انسان کے دل سے نکال دیتی ہے، کیونکہ دنیا کی محبت اور اللہ تعالی کی محبت میں تضاد پایا جاتا ہے۔ اسی لئے جس دل میں دنیا کی محبت بس جائے اس دل میں اللہ تعالی سے محبت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔
چنانچہ مذکورہ معارف کو مد نظر رکھتے ہوئے انسان کو دنیا سے کتنی محبت کرنی چاہئے؟ سورہ ابراہیم میں کفار کیلئے شدید عذاب کا جو وعدہ کیا گیا ہے وہ کس بنیاد پر ہے؟ انسان کے دل میں دنیا کی محبت بسنے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے؟ دنیا اور آخرت میں ٹکراو کی صورت میں آخرت کو ترجیح دینے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
انہی تمام باتوں کو جاننے کیلئے آیت اللہ تقی مصباح یزدی کے علمی بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔
#ویڈیو #مصباح_یزدی #کفار #دنیاپرستی #عذاب #دنیا #آخرت #راز_و_نیاز #محبت #عبادت #خدا #ترجیح #قرآن
3m:15s
817
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
kufr,
haqiqat,
donya,
Ayatollah
Misbah
Yazdi,
Islam,
Ahlul
bayt,
insan,
muhabbat,
Quran,
rawayat,
Imam,
Imam
Ali,
Allah,
eazab,
Akherat,
ebadat,
عاشقانِ علی اکبرؑ | فارسی ترانہ/اردو...
(ہم سربکف کمانڈروں کے وارث ہیں) یہ درحقیقت استعارہ ہے کربلا کے ان عظیم شہداء...
(ہم سربکف کمانڈروں کے وارث ہیں) یہ درحقیقت استعارہ ہے کربلا کے ان عظیم شہداء کیلئے جنہوں نے دین اسلام کی خاطر اپنا سر کٹواکر اسلام کی حفاظت کی اور اسلام کو ہر قسم کے یزیدی گزند سے محفوظ رکھا، یہ سبق ہے ان تمام افراد کیلئے جو کربلا کے شہیدوں کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں اور شاعر نے اس ترانے میں اسی پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے جوانوں اور نوجوانوں کو کربلا کے شہیدوں خاص طور پر حضرت علی اکبر علیہ السلام کے نقش قدم پر چل کر شہید ہونے والے شہیدوں کا وارث قرار دیتے ہوئے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ تم بھی انہی ہم سربکف کمانڈروں کے وارث ہو اور تم انکی راہ پر چلتے ہوئے وہی کارنامہ انجام دے سکتے ہو جو آپ سے پہلے انہوں نے انجام دیا ہے۔ اس ترانے کے خالق قاسم صرافان ہیں اور علی اکبر قلیچ نے اپنی بہرین آواز میں اسے پڑھا ہے، چنانچہ اس ترانے کو اردو ترجمہ کے ساتھ آپ اس ویڈیو میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
#ویڈیو #علی_اکبر_قلیچ #سربکف #غیرت #وارث #عاشق #راستہ #آسمان #عشق #دنیا #حیرت #ہجوم #علی_اکبر_علیہ_السلام #شہیدوں #نگاہ #پہلواں
2m:50s
535
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Easheq,
Ali
Akbar,
Tarana,
Farsi,
wareth,
Haqiqat,
Karbala,
Shuhada,
Islam,
hefazat,
Javan,
Qasem,
Ali
Akbar
Qalich,
Ghayrat,
Donya,
Negah,
اَخلاقی اِنحراف کا خطرہ | امام خمینیؒ |...
آج کے دور میں دنیا کو جس چیز سے خطرہ لاحق ہے وہ فوجی ساز و سامان اور جنگی اسلحوں سے...
آج کے دور میں دنیا کو جس چیز سے خطرہ لاحق ہے وہ فوجی ساز و سامان اور جنگی اسلحوں سے نہیں بلکہ اخلاقی تنزلی اور انحطاط کے شکار افراد کی جانب سے ہے، کیونکہ دنیا میں مہلک ہتھیار اسی وقت تباہی پھیلا سکتے ہیں جب یہ اخلاقی انحراف اور پستی کے شکار افراد کے ہاتھوں میں قرار پاتے ہیں۔ اگر خدا نخواستہ اخلاقی تنزلی کے شکار افراد کے ہاتھوں میں مہلک ہتھیار آ جائیں تو ہیروشیما اور ناگاساکی جیسے ہولناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔ بنابریں اسلحوں سے انسانی معاشرے کو اسی وقت خطرہ لاحق ہوتا ہے جب یہ، اخلاقی پستی کے شکار لوگوں کے اختیار میں قرار پاتے ہیں لہذا دنیا کو ایسے افراد سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
اخلاقی انحراف سے مزید انسانی معاشرے کو کس طرح کے نقصانات اور خطرات، لاحق ہو سکتے ہیں؟ تفصیل جاننے کے لیے رہبر کبیر انقلاب اسلامی، حضرت امام خمینیؒ کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں۔
#ویڈیو #امام_خمینی #خطرہ #ہتھیار #اخلاقی_انحراف #انحطاط #نقصان #انسانیت #استعمال #سربراہان #خود_غرضی #زوال
3m:6s
1781
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Akhlaq,
Enheraf,
Khatra,
Imam,
Imam
Khomeini,
Donya,
Jang,
Aslaha,
Allah,
Khoda,
Insan,
Rahbar,
Enqelab,
اَخلاق,
اِنحراف,
خطرہ,
امام
خمینی,
یورپیوں سے کیسا تعلق ہو؟ | امام سید علی...
دنیا کے اندر بین الاقوامی سطح پر طے پانے والے تمام تر معاہدوں کی اساس؛ طرفین کے...
دنیا کے اندر بین الاقوامی سطح پر طے پانے والے تمام تر معاہدوں کی اساس؛ طرفین کے درمیان باہمی اعتماد ہوتا ہے، چنانچہ دونوں طرف یا طرفین میں سے کسی ایک کو اپنے طرف مقابل پر اعتماد نہ ہو تو ان کے درمیان انجام پانے والے معاہدوں کی پاسداری ممکن نہیں رہتی۔ اسی تناظر میں جب ہم ایٹمی مذاکرات کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مغربی ممالک کی جانب سے کیے جانے والے وعدوں کو دیکھتے ہیں تو مغربی ممالک نے اس سلسلے میں بدعہدی سے کام لیتے ہوئے اپنے کسی ایک وعدے پر بھی عمل نہیں کیا اور اس سلسلے میں عہد شکنی کرتے ہوئے انہوں نے بھرپور طور پر امریکہ کا ساتھ دیا، جس کی گواہی خود مذاکرات پر مامور ٹیم نے بھی دی ہے، پس اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ کبھی بھی ان کے وعدوں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
تاہم سوال یہ ہے کہ عدم اعتماد کا مطلب، بالکل مذاکرات سے دستبردار ہو جانا ہے یا پھر اس کا مطلب کچھ اور ہے؟ اس اہم سوال کے جواب کو سمجھنے کے لیے، ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی اس وڈیو کو ضرور مشاہدہ کیجیے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #عدم_اعتماد #مذاکرات #تعامل #امریکہ #دفاع #یورپی_ممالک #معاہدہ #عمل #ظالمانہ_پابندیاں #وعدے #دشمنی #سوچ
3m:50s
2011
Video Tags:
یورپ,
یورپیوں,
تعلق,
امام,
امام
سید
علی
خامنہ
ای,
امام
خامنہ
ای,
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Europe,
Taluq,
Imam,
Imam
Khamenei,
Donya,
Aetemad,
Muzakerat,
Islam,
Islami
Jumhuri,
Iran,
Maghreb,
Mulk,
Mamalek,
America,
Defae,
Mueaheda,
Aamaal,
Zulm,
Dushman,
تفرقہ پھیلانے والوں سے ہوشیار رہیں! |...
اسلام دشمن عناصر کی ہمیشہ سیاست یہ رہی ہے کہ وہ اختلاف اور تفرقہ بازی کو ہوا دیتے...
اسلام دشمن عناصر کی ہمیشہ سیاست یہ رہی ہے کہ وہ اختلاف اور تفرقہ بازی کو ہوا دیتے ہوئے امت مسلمہ کو کئی ٹکروں اور مختلف گروہوں میں تقسیم کرنے کے ساتھ انہیں کمزور رکھا جائے اور ایک پلیٹ فرم پر جمع ہوکر کبھی بھی انکی طاقت کو یکجا ہونے نہ دیا جائے تاکہ اس طریقے سے وہ اپنے ناپاک مقاصد میں آسانی کے ساتھ کامیاب ہوسکیں۔ اور موجودہ دور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اٹھنے والی آواز بھی اسی تفرقہ انگیزی اوردین اسلام کے ساتھ دشمنی کا ایک شاخسانہ ہے جو ایران میں اسلامی احکام کے نفاذ کے مخالف ہے۔ اب ایسے میں تفرقہ پھیلانے والے عناصر کے خلاف لوگوں کا رد عمل کیا ہونا چاہئے؟ اس سلسلے میں آگہی کیلئے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔
#ویڈیو #امام_خمینی #دشمنان_اسلام #تفرقہ #اسلامی_جمہوریہ #احکامات #مخالفت #دنیا #آواز #سازش #طاقتور #رکاوٹ
3m:46s
1624
Video Tags:
تفرقہ,
ہوشیار,
پھیلانے
والے,
امام
خمینی,
خمینی,
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Tafraqa,
Hoshyar,
Imam,
Imam
Khomeini,
Islam,
Dushman,
Eanasur,
Siyasat,
Ekhtelaf,
taqat,
Maqsad,
Islami
Jumhuri,
Iran,
Iran
Islami,
Enqelab,
Ahkamat,
Donya,
Avaz,
Sazesh,
حضرت فاطمہ معصومہؑ کے طفیل، قم مرکز علم...
اس وقت عالم اسلام سمیت پوری دنیا تک جہاں سے معارف اور تعلیمات اہل بیت علیہم...
اس وقت عالم اسلام سمیت پوری دنیا تک جہاں سے معارف اور تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کی نورانی شعائیں پھیل رہی ہیں، وہ حوزہ علمیہ قم المقدسہ ہے جسےعلم و اجتہاد کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں دنیا کے مختلف ممالک سے تشنگان علوم محمد و آل محمد آکر اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں اور پھر اسکے بعد دنیا والوں تک اہل بیت علیہم السلام کے معارف کے نور کو پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس شہر کو علم و اجتہاد کا اعزاز حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کی وجہ سے ملا ہے جہاں اپکا مدفن اور مزار بھی ہے اور آپ اپنی شان کریمی سے ہر ایک طالب علم پر نظر کرم کرتی ہیں اسی لئے آپ کو کریمہ اہلبیت علیہم السلام کہا جاتا ہے۔
کس طرح قم المقدسہ علم و معرفت کا مرکز بنا اور کریمہ اہلبیت علیہم السلام حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کا اس میں کیا کردار ہے؟ آئے دیکھتے ہیں ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس مختصر ویڈیو میں۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #حضرت_معصومہ_سلام_اللہ_علیہا #عظیم_خاتون #قم #قیام #علم_معرفت #نور #تحریک #گوشہ #اہلبیت_علیہم_السلام #جوان #اسلامی_دنیا
1m:8s
1294
Video Tags:
حضرت,
حضرت
فاطمہ
معصومہ,
فاطمہ
معصومہ,
حضرت
معصومہ,
طفیل,
قم,
مرکز,
مرکز
علم,
علم,
امام
سید
علی
خامنہ
ای,
امام
خامنہ
ای,
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Hazrat,
Hazrat
Masuma,
Hazrat
Fatima
Masuma,
Qom,
Markaz,
Elm,
Imam,
Imam
Khamenei,
Ealam,
Islam,
Waqt,
Donya,
Maearef,
Taelimat,
Ahlul
Bayt,
Howza,
Shahr,
mamalek,
Ejtehad,
Madfan,
Mazar,
Qiyam,
Maerefat,
Javan,
سعودی نظام میں اسرائیل کا تحفظ | امام...
صدر اسلام سے لیکر آج تلک دین اسلام کو جتنا نقصان اندرونی دشمن عناصر سے ہوا ہے وہ...
صدر اسلام سے لیکر آج تلک دین اسلام کو جتنا نقصان اندرونی دشمن عناصر سے ہوا ہے وہ بیرونی دشمنوں سے ہرگز نہیں ہوا۔ اسلام کے اندرونی دشمن عناصر نے اپنے چہرے پر اسلام کا نقاب اوڑھ کر جو ناقابل تلافی نقصان اسلام اور مسلمانوں کو پہنچایا ہے اسکی نظیر نہیں ملتی اور موجودہ دور میں اسکی مثال سعودی حکمرانوں کی ہے جو موسم حج میں دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کو اسرائیل جیسے اسلام دشمن کے خلاف مردہ باد کا نعرہ لگانے کی بھی اجازت تک نہیں دیتے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں کو زدو کوب کرتے ہوئے انہیں ظلم و تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور اس طرح اسرائیل کیلئے تحفظ فراہم کرنے میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں جبکہ اسرائیل ان کیلئے کسی قسم کی اہمیت کا قائل نہیں ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اسلام میں ایسے لوگوں کی کیا حیثیت ہے، کیا اسلام کے نزدیک ایسے لوگوں کی کوئی وقعت ہے جو اسلام کے دشمنوں کی ہاں میں ہاں ملاکر مسلمانوں پر ظلم و تشدد کرتے ہیں؟
چنانچہ اسی سوال کے جواب کو حاصل کرنے امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔
#ویڈیو #امام_خمینی #تحفظ #اسرائیل #مردہ_باد_اسرائیل #اسلام #شکایت #دنیا #لبنانی #آواز #اہمیت #وقعت
1m:10s
1254
Video Tags:
سعودی,
نظام,
اسرائیل,
تحفظ,
امام
خمینی,
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Saudi,
Nezam,
israel,
Hefazat,
Tahafuz,
Imam,
Imam
Khomeini,
Islam,
Deen,
Dushman,
Naqab,
anasir,
Musalman,
Hukumat,
Haj,
mamalik,
Zulm,
shikayat,
Donya,
Lebanon,
awaaz,
حج بیت اللہ میں نہاں اسرار | امام سید علی...
دنیا کے مختلف ممالک میں بہت سی جہات سے لوگوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے کہیں رنگ...
دنیا کے مختلف ممالک میں بہت سی جہات سے لوگوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے کہیں رنگ و نسل کا امتیاز پایا جاتا ہے تو کہیں طبقاتی امتیاز جبکہ ایسے ممالک، اپنے آپ کو تہذیب یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرتے ہیں مگر اسکے باوجود وہاں ہر قسم کا امتیازی سلوک، روز مرہ کا معمول بن چکا ہے اور آئے دن دنیا اسکا مشاہدہ کر رہی ہے۔ دین اسلام اسطرح کے امتیازی سلوک پر مبنی کردار کو مسترد کرتا ہے اور اسے قبول نہیں کرتا اور اس کے خاتمے کے لئے صرف زبانی ہی نہیں بلکہ عملی طور حل پیش کرتا ہے جسے ہم ہر سال حج کے موقع پر دیکھتے ہیں جہاں ہر رنگ اور تہذیب اور ہر خطے کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ ملاکر مناسک حج بجالاتے ہیں جواس بات کی غماض ہے کہ دین مبین اسلام ہر قسم کے امتیازی سلوک کو مسترد کرتا ہے۔ چنانچہ اس ضمن میں مزید تفصیل امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #حج #دین_اسلام #امتیازی_سلوک #دنیا #مختلف_ممالک #طواف #سعی #معرفت #واقعات #اہمیت #اسرار
1m:51s
1308
Video Tags:
حج,
بیت
اللہ,
نہاں,
اسرار,
امام
خامنہ
ای,
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Hajj,
Allah,
Nahan,
Asrar,
beyt
Allah,
Imam,
Imam
Khamenei,
Donya,
Mulk,
Islam,
Tafsil,
Deen,
Tawaf,
Maerefat,
Waqeat,