امریکا سے پاک دنیا | امام خمینی رضوان...
امریکہ شیطانِ اکبر
آج دنیا میں موجود ظلم و ستم، قتل و غارت گری، طبقاتی نظام،...
امریکہ شیطانِ اکبر
آج دنیا میں موجود ظلم و ستم، قتل و غارت گری، طبقاتی نظام، مہنگائی، ناانصافی، بے عدالتی اور فرقہ واریت اور لسانیت جیسی تمام معاشرتی بیماریوں کی بنیادی وجہ دنیا کی شیطانی طاقتیں اور اُن میں سے نمایاں ترین طاقت شیطانِ اکبر امریکہ ہے جس کی بقاء ہی ظلم و ستم کی بنیاد پر ہے۔ آج دنیا بھر میں پائی جانے والی بے چینی، اضطراب، ظلم و ستم کے پیچھے بالواسطہ یا بلا واسطہ اِس خبیث اور درندہ صفت امریکی نظام کا ہاتھ کار فرما ہے اور اِس کے ناپاک عزائم اور جرائم وقت کے ساتھ ساتھ منظر عام پر آتے جا رہے ہیں اور خوبصورت نعروں کے پیچھے اُس کے شیطانی عزائم دنیا کے سامنے آشکار ہو رہے ہیں۔
اِس بارے میں عصر حاضر کے بت شکن، حکیمِ امّت، انبیاء علیہم السلام کے حقیقی وارث اور خالص محمدی اسلام کے پرچمدار امامِ امت روح اللہ خمینی رضوان اللہ تعالی کے مختصر اور مفید بیان سننے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #جنگ_بندی #بگین #جرائم #دنیا #خالی_دماغ #دنیا #نجات #عمل_دخل
0m:58s
243
شہید میلکم ایکس | امام خامنہ ای حفظہ...
روح مسلماں میں ہے آج وہی اضطراب
راز خدائی ہے یہ، کہہ نہیں سکتی زباں
دینِ مبینِ...
روح مسلماں میں ہے آج وہی اضطراب
راز خدائی ہے یہ، کہہ نہیں سکتی زباں
دینِ مبینِ اسلام کی الٰہی تعلیمات انسانوں کی دنیوی و اخروی سعادت کی ضمانت فراہم کرتی ہیں۔ دینِ مبینِ اسلام ظلم و بربریت اور دوسروں پر تجاوز کی مذمّت اور نفی کرنے کے ساتھ ساتھ ظلم و ستم سہنے کی بھی مذمت کرتا ہے اور اِس سے بھی بڑھ کر ظالم و جابر شیطانی طاقتوں کے مقابل قیام اور اُن کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی بھی تاکید کرتا ہے۔ دنیا کی فرعونی اور شیطانی طاقتوں نے اپنی حیوانی اور نفسانی خواہشات کی تسکین کے لیے دنیا بھر میں کمزوروں اور محروموں پر ظلم و ستم کے وہ پہاڑ توڑے ہیں جو تاریخ کے اوراق کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں اور عصرِ حاضر میں بھی مختلف نئے طریقوں اور مکاریوں کے ذریعے سائنس و ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے ذریعے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے سرگرم ہیں۔ شہید میلکم ایکس امریکہ کے سیاہ فام مسلمانوں کے قائد ہیں کہ جنہوں نے امریکی آمریت اور ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز بلند کی اور اِس جرم میں انہیں شہادت کا جام نوش کرنا پڑا۔
شہید میلکم ایکس کے بارے میں ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات اور شہید میلکم ایکس کے منتخب جملات سننے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #شہید_میلکم_ایکس #امریکہ #سیاہ_فام #قائد #قرآن #سختیاں #ہوشیار #صلح_پسند #عاجزی #احترام #اچھا_دین #بھیڑیے #لقمہ #تلاوت
1m:47s
146