اہل معصیت سے مراد کون ہے؟ | آیت اللہ...
روایات کے تناظر میں یہ بات واضح ہے کہ ایک ہی دل میں خدا کی محبت کے ساتھ ان چیزوں کی...
روایات کے تناظر میں یہ بات واضح ہے کہ ایک ہی دل میں خدا کی محبت کے ساتھ ان چیزوں کی محبت یکجا نہیں ہوسکتی جو خدا کے نزدیک منفور اور ناپسند ہیں، چنانچہ خدا کی محبت کے حصول کیلئے ہمیں ان چیزوں سے عداوت اور نفرت کرنا ہو گی جو خدا کے نزدیک منفور اور ناپسند ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ روایات میں وارد ہوا ہے کہ اگر انسان اپنے اندر اللہ تعالی کی محبت پیدا کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ معصیت کاروں سے نفرت اور عداوت کرے تاکہ خدا کی محبت اس کے دل میں بس جائے جسکے نتیجے میں اسے قرب خداوندی حاصل ہو۔
یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اہل معصیت سے مراد کون لوگ ہیں؟ کیا اس سے مراد، ہر وہ شخص ہے جو کسی خاص وجہ سے بہرحال گناہ کا مرتکب ہوتا ہے یا پھر اس سے مراد گنہگاروں کا خاص طبقہ ہے؟ چنانچہ اسی سوال کے جواب سےآگاہی کیلئےعلامہ تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔
#ویڈیو #مصباح_یزدی #محبت #خدا #جمع #منفور #عداوت #معصیت #ارتکاب #شخصیت #معصیت_کار #عیسی_علیہ_السلام #حواری
3m:17s
447
اے امام عصر، ہم آپکی دعاوں کے محتاج ہیں |...
روایات اور احادیث معصومین علیہم السلام کی روشنی میں دیکھا جائے تو پوری کائنات کا...
روایات اور احادیث معصومین علیہم السلام کی روشنی میں دیکھا جائے تو پوری کائنات کا وجود، امامِ وقت اور حجتِ دوران کے وجود پر منحصر ہے۔ اگر ایک لمحے کے لیے حجتِ خدا کے وجود کو نظر انداز کیا جائے تو یقیناً زمین اپنے باشندوں کو دھنسا دے گی «لولا الحجۃ لساخت الارض باهلها» یہی وجہ ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام نے اپنے آپ کو اہل زمین کے لیے باعثِ امان قرار دیا ہے۔ بنابریں کائنات میں موجود ہر مخلوق امامِ وقت کی عنایتوں کے طفیل باقی ہے اور ہر مخلوق اپنی بقاء میں امامؑ کے وجود اور ان کی دعاؤں کی محتاج ہے، چنانچہ اسی پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے ولی امر مسلمین نے امام زمانہ علیہ السلام سے دعا کی التجا کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے امامِ عصر علیہ السلام سے جس چیز کے لیے دعا کی التماس کیا ہے یقیناً وہ کوئی معمولی چیز نہیں ہو سکتی۔ تو پھر انہوں نے کس مقصد کے حصول کے لیے امام عصر علیہ السلام سے دعا کی التماس کی ہے؟ اس اہم سوال کے جواب کو دریافت کرنے کے لیے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو دیکھنا نہ بھولیے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #امام_عصر #دعا #مہدی_موعود #پاکیزہ_نسب #انقلابات #قوم #فتح #قدرت #محبوب #خدا #آستین #مقدس #مدد #صالح
1m:48s
311