کریم امامؑ | امام حسن مجتبیٰؑ | فارسی ترانہ/اردو سبٹائٹل | Farsi Sub Urdu

Views: 1299
Rating: ( Not yet rated )
Embed this video
Copy the code below and embed on your website, facebook, Friendster, eBay, Blogger, MySpace, etc.
 

Tags

Wilayat,   Media,   WilayatMedia,   taranah,   ishhq,bandagi   ,   somwaar,   bakhshish,   کریم   امامؑ   ,   امام   حسن   مجتبیٰؑ  

«آقایِ مہربون» کے عنوان سے یہ ایک بہترین فارسی ترانہ ہے جس میں «امیر طلاجوران» نامی فارسی شاعر نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی مہربانی اور بخشش و کرم کی صفت کا بہترین انداز میں ذکر کیا ہے۔ مانگنے کے بعد عطا کرنے والے کو «سخی» جبکہ مانگنے سے پہلے ہی عطا کر دینے والے کو «کریم» کہتے ہیں۔ عرب ہوں یا عجم ، شیعہ ہوں یا سنی تمام نامور علماء ، امام حسن مجتبیٰؑ کی اس بخشش و کرم کی صفت کے قائل تھے اور ہیں۔ چنانچہ «سیوطی» اپنی کتاب «تاریخ الخلفاء» میں ذکر کرتے ہیں کہ امام حسنؑ نے اپنی پوری زندگی میں 2 بار اپنا سارا مال اور 3 بار اپنا آدھا مال اللہ کی راہ میں ضرورت مندوں کو دے دیا۔ علاوہ ازیں اس ترانے میں شاعر نے اس موضوع کی جانب بھی اشارہ کیا ہے کہ یوم الاثنین یعنی سوموار کا دن امام حسنؑ اور امام حسینؑ سے منسوب ہے۔ دنیا کی مزید کون کون سی عظیم شخصیات، امام حسنؑ کی عاشق ہیں؟ «امیر نقدی» کی سرپرستی میں، «نجم الثاقب» نامی ترانے پڑھنے والے گروہ کے ذریعے ریلیز ہونے والے اس خوبصورت اور بہترین ترانے میں ملاحظہ فرمائیں۔ #ویڈیو #ترانہ #امام_حسن_علیہ_السلام #کریم_امام #عشق #بندگی #سوموار #یا_حسن #بخشش #عرب_و_عجم #عباس_علمدار #علی_اکبر

Added by WilayatMedia on 06-04-2023
Runtime: 3m 51s
Send WilayatMedia a Message!

(2391) | (0) | (0) Comments: 0
TheMuslimTV.net