اسلام کی جامعیت کے خلاف دشمن کی کاوشیں | امام سید علی خامنہ ای | Farsi Sub Urdu

Views: 8297
Rating: ( Not yet rated )
Embed this video
Copy the code below and embed on your website, facebook, Friendster, eBay, Blogger, MySpace, etc.
 

Tags

Wilayat,   Media,   WilayatMedia,   Islam,   dusman,   imam,   imam   khamenei,   ebadat,   zendegi,   ejtemae,   mueasherat,   eqtesad,   siyasat,   nezam,   insan,   shaytan,   taqat,   enqelab,   maqsad,    

دین مبین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات کا نام ہے. دین مبین اسلام فقط انفرادی عبادات اور معاملات سے وابستہ، زندگی کے اجتماعی، معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی پہلو سے دور اور لاتعلق ایک دین کا نام نہیں ہے. بلکہ اسلام ایک ایسے جامع نظام کا نام ہے جس میں زندگی کے ہر شعبے سے متعلق رہنمائی موجود ہے اور زندگی سے متعلق تمام بنیادی اصولوں اور قواعد کا احاطہ کیا ہوا ہے. دشمنان اسلام بالخصوص انسانیت دشمن اور مذموم شیطانی مقاصد رکھنے والی دنیا کی طاقتیں اسلام محمدی کو معاشرے سے باہر نکال پھینکنے کے لیے سرگرم نظر آتی ہیں۔ یہ شیطانی طاقتیں کبھی مختلف تھیوریز کے ذریعے، کبھی من گھڑت فریب دینے والے نظریات کے ذریعے تو کبھی علم اور ٹیکنالوجی کے نام پر مسلسل اسلام محمدی سے بر سر پیکار نظر آتی ہیں۔ یہ اسلام دشمن طاقتیں کبھی لبرل ازم، سیکولر ازم، مغربی ڈیموکریسی، کبھی کمیونزم تو کبھی کپیٹیلزم کے بظاہر خوبصورت و درحقیقت موذی اور گھناونے نظریات اور نعروں کے ذریعے انسانیت کو پستی اور ابدی ذلت سے دوچار کرنے کے لیے سرگرم نظر آتی ہیں. الحمد اللہ اسلامی انقلاب کے بعد سے یہ شیطانی طاقتیں اپنی پوری طاقت لگانے کے باوجود اپنے شوم مقاصد میں مکمل کامیاب نہیں ہو پا رہی ہیں اور انسانیت کو نجات اور ہدایت کی ضمانت فراہم کرنے والی اسلام محمدی کی یہ شمع روشن نظر آتی ہے. اس حوالے سے ولی امر مسلمین جہاں سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے. #ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #اسلام_کی_جامعیت #دشمن_کی_کاوشیں #حق_کی_ادائیگی #اصرار #انفرادی_عمل #دلی_عقیدہ #سماجی_تعلقات #تمدن_کی_تشکیل

Added by WilayatMedia on 16-10-2022
Runtime: 5m 17s
Send WilayatMedia a Message!

(2352) | (0) | (0) Comments: 0
TheMuslimTV.net