ایرانی خواتین اور مغربی اعتراضات | امام سید علی خامنہ ای | Farsi Sub Urdu
عالمی استکبار کی جانب سے اسلامی ممالک کے خلاف کی جانے والی سازشوں میں سے ایک حقوق نسواں پر مبنی دلفریب نعرہ ہے جس میں عام طور پر جنسی نابرابری کے زیادہ چرچے کے ساتھ میں حجاب اسلامی کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے اور اسلام کے معاشرتی نظام پر اشکال کرتے ہوئے کہاجاتا ہے کہ اسلام نے عورتوں پر بہت ظلم کیا ہے اور اس کام کیلئے تمام تر ذرائع ابلاغ اور سرکاری میڈیا کو بروئے کار لایا جاتا ہے، چنانچہ اس سلسلے میں سب سے زیادہ ایرانی خواتین کے حقوق سے متعلق مغربی پروپیگنڈہ سر فہرست ہے جس کی واضح مثال ہمیں حالیہ دنوں میں دیکھنے کو ملی۔ اصل معاملہ کیا ہے؟ اصل معاملہ یہ ہے کہ ایرانی خواتین نے تمام میدانوں اور شعبہ ہائے زندگی میں حجاب اسلامی کی رعایت کے ساتھ ملک کی پیشرفت اور ترقی میں مثال قائم کرتے ہوئے مغربی دنیا کی تقریبا ًتین صدیوں پر محیط تاریخ کے اس جھوٹے دعوے پر خط بطلان کھینچا ہے جس میں اس بات کی مسلسل تبلیغ کی جاتی رہی ہے کہ خواتین کبھی بھی حجاب اسلامی کے ساتھ ترقی اور پیشرفت نہیں کرسکتیں۔ چنانچہ مغربی دنیا کو اس بات پر بڑا دکھ ہے اور وہ حقوق نسواں کے بہانے اپنے غصے کو اسلامی جمہویریہ ایران پر خالی کرناچاہتی ہے۔ اس ویڈیو میں ایرانی خواتین کی آزادی اور انکے حجاب سے متعلق مغربی پروپیگنڈے کی اصل حقیقت کو ولی امر مسلمین کی زبانی بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے جسے مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ #ویڈیو #ولی_امرمسلمین #خواتین #حقوق #دفاع #حجاب #آزادی #ترقی #مغربی_ثقافت
Added by WilayatMedia on 23-08-2022
Runtime: 1m 45s
Send WilayatMedia a Message!