امریکہ کو چاہیے کہ ایرانی عوام کی آواز کو سنے | امام سید علی خامنہ ای | Farsi Sub Urdu
لوگوں کو بے وقوف بناکر گمراہ کرنے کیلئے دشمن کا ایک بڑا حربہ حقائق کی تحریف ہے چنانچہ دشمن اپنی پروپیگنڈا مشینری کے ذریعے حق کو باطل اور باطل کو حق کے روپ مین پیش کرتا ہے اور انہی تحریفات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک فسادی ٹولے اور شر پسند عناصر کی قلیل جماعت کی آواز کو ایرانی عوام کی آواز کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ایرانی عوام کی آواز کو سنو، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، ایرانی قوم کی آواز وہ ہے جو رواں برس 13 آبان (4 نومبر) کو بلند ہوئی تھی، ایرانی قوم کی آواز وہ تھی جو شہید سلیمانیؒ کے جنازے میں کڑوڑوں لوگوں کے عظیم اجتماع کی صورت میں اٹھی تھی، ایرانی قوم کی آواز وہی ہے جو آج \"شہداء کے جنازوں کی تشییع\" میں فسادیوں کے خلاف نعرے بازی کی صورت میں بلند ہوتی ہے۔ ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای نے اس ویڈیو میں دشمن کے چہرے سے نقاب اتارتے ہوئے ایرانی قوم کی آواز کا تعارف پیش کیا ہے اور اس میں سوالیہ نشان کی صورت میں اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ ایرانی قوم کی آواز کونسی ہے؟ کیاایرانی قوم کی آواز وہ ہے جو مٹھی بھر منافق عناصر کی ہے جسے دشمن کی پروپیگنڈا مشینری ایرانی قوم کی آواز کہتی ہے یا پھر ایرانی قوم کی آواز وہ ہے جو 13 آبان (4 نومبر) اور شہداء کے جنازوں کی تشییع میں کڑوڑوں لوگوں کے جم غفیر کی صورت میں شر پسند عناصر اور فسادیوں کے خلاف اٹھتی ہے؟ فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔ حقیقت سے آگاہی کیلئے اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔ #ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #ایرانی_قوم #آواز #تشییع #شہداء #شہید_سلیمانی #عظیم_اجتماع #دہشت_گرد
Added by WilayatMedia on 05-12-2022
Runtime: 1m 39s
Send WilayatMedia a Message!


