عزاداری سے متعلق اسلام کا زاویہ نگاہ | آیت اللہ مصباح یزدیؒ | Farsi Sub Urdu

Views: 1813
Rating: ( Not yet rated )
Embed this video
Copy the code below and embed on your website, facebook, Friendster, eBay, Blogger, MySpace, etc.
 

Tags

Wilayat,   Media,   WilayatMedia,   azadari,   islam,   negah,   Ayatollah   Misbah   Yazdi,   donya,   akherat,   asar,   hamdardi,   mahdud,   meyar,    

اس میں شک نہیں کہ کسی فعل یا عمل سے متعلق انسان کا زاویہ نگاہ اسکی اہمیت اور قدر و قیمت میں اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر کسی عمل سے متعلق انسان کا زاویہ نگاہ اسی دنیا تک محدود ہو تو اسی تناسب سے اسکی اہمیت اور قدر و قیمت بھی دنیا تک ہی محدود رہتی ہے اور طبیعی طور پر اس پر جو آثار مترتب ہونگے وہ بھی دنیا تک ہی محدود رہینگے، لیکن اس فعل سے متعلق زاویہ نگاہ دنیا سے بالاتر ہو تو اسکی اہمیت نیز اسکے آثار اور نتائج صرف دنیا تک محدود نہیں رہینگے بلکہ انسان کی ابدی سعادت تک اسکا دائرہ پھیلتا جائیگا۔ بہرحال زاویہ نگاہ کا فرق، انسانی افعال کی قدر و قیمت کو کم اور زیادہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اور یہی قاعدہ عزاداری اور مصیبت اور شادی و مسرت کے مسئلے میں بھی کار فرما ہے۔ عام طور پر دنیا میں خوشی اور غم کے مسئلے کو دنیوی سہولتوں اور مشکلات تک محدود کیا جاتا ہے تاہم دین اسلام نے اسے ایک عظیم زاویے سے دیکھتے ہوئے ان تمام چیزوں کو ابدی سعادت کا ذریعہ جانا ہے۔ اسلام کے نقطہ نظر سے غم و اندوہ اور شادی اور مسرت کی قدر و قیمت کا معیار کیا ہے؟ اور اسکا دائرہ اثر کس قدر وسیع ہوسکتا ہے اور دنیا میں انسانی شخصیت کی تعمیر، کس طرح ابدی سعادت اور آخرت کی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے؟ ان تمام سوالوں کے جوابات کوعلامہ تقی مصباح یزدی رضوان اللہ تعالی علیہ کے علمی بیانات پر مشتمل اس ویڈیو میں آپ مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ #ویڈیو #مصباح_یزدی #قدر_قیمت #دنیا #اخرت #ابدی_سعادت #عزاداری #اثار #ہمدردی #محدود #معیار

Added by WilayatMedia on 13-09-2022
Runtime: 5m 12s
Send WilayatMedia a Message!

(2352) | (0) | (0) Comments: 0
TheMuslimTV.net