امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی مثلث | استاد رحیم پور ازغدی | Farsi Sub Urdu

Views: 1772
Rating: ( Not yet rated )
Embed this video
Copy the code below and embed on your website, facebook, Friendster, eBay, Blogger, MySpace, etc.
 

Tags

Wilayat,   Media,   WilayatMedia,   Agha   Rahimpur   Azghadi,   Islam,   qavanin,   hukm,   quran,   ahlul   bayt,   ketab,   sharaet,   insan,   samaj,   mushkelat,   manteq,   azadi,   estedlal,    

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر، اسلامی قوانین میں سے دو اہم قانون کا مجموعہ ہے جس کے تحت معاشرے اور سماج میں لوگوں کو نیکی کا حکم اور برائی سے روکا جاتاہے اور اسکا شمار فروع دین میں ہوتا ہے اور قرآن کریم اور معصوم راہنماؤں نے اس کے بارے میں کافی تاکید کی ہے۔ تاہم فقہی کتابوں میں امر بالمعروف (نیکی کا حکم) اور نہی عن المنکر (برائی سے روکنے) کے خاص شرائط بیان ہوئے ہیں اور ان شرائط کی موجودگی میں یہ فریضہ نبھانا انسان پر واجب ہوتا ہے اوران شرائط کے بغیر اس وظیفے کو انجام دینا واجب نہیں، مگر ان شرائط سے پہلے ہمیں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ماہیت میں دخیل عناصر کی پہچان ضروری ہے تاکہ ہمیں اس وظیفے کی صحیح تعریف اور اسکے خد و خال کا علم ہو سکے۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میں دخیل عناصر کون کون سے ہیں؟ اور سماج میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فقدان کی صورت میں کونسی مشکلات پیش آسکتی ہیں؟ کیا اسلامی نقطہ نگاہ سے کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ دوسرے انسان کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے روکے؟ انہی تمام سوالات کے جوابات کو جاننے کیلئے معروف اسلامی اسکالر رحیم پور ازغدی کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔ #ویڈیو #رحیم_پور_ازغدی #امر_بالمعروف #نہی_عن_المنکر #منطق #اخلاقیات #آزادی #استدلال #آمریت #افراتفری #سماج #گفتگو #جھوٹ #بہتان

Added by WilayatMedia on 21-11-2022
Runtime: 2m 43s
Send WilayatMedia a Message!

(2352) | (0) | (0) Comments: 0
TheMuslimTV.net