کفر کی حقیقت دنیا پرستی ہے | آیت اللہ مصباح یزدی | Farsi Sub Urdu

Views: 1623
Rating: ( Not yet rated )
Embed this video
Copy the code below and embed on your website, facebook, Friendster, eBay, Blogger, MySpace, etc.
 

Tags

Wilayat,   Media,   WilayatMedia,   kufr,   haqiqat,   donya,   Ayatollah   Misbah   Yazdi,   Islam,   Ahlul   bayt,   insan,   muhabbat,   Quran,   rawayat,   Imam,   Imam   Ali,   Allah,   eazab,   Akherat,   ebadat,    

اسلامی تعلیمات اور معارف اہلبیت علیہم السلام کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ دنیا کی محبت انسان کورب کریم کی یاد سے غافل کر دیتی ہے اور وہ اس کے حصول کے لئے جائز ناجائزو حرام حلال کی تمیز بھلا بیٹھتا ہے نتیجتاً چند روزہ آسودگی تو شاید اسے حاصل ہو جائے، مگر آخرت کی ناکامی و نامرادی اس کا مقدر بن سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں ان لوگوں کیلئے شدید عذاب کا وعدہ کیا گیا ہے جو آخرت کے مقابلے میں دنیا کو ترجیح دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ روایات میں دنیا کی محبت کو ہر خطاء کی اساس قرار دیا گیا ہے، چنانچہ امیر المومنین علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے کہ آپ نے فرمایا: حُبُّ الدُّنْیَا رَأسُ کُلِّ خَطِیْئَةٍ حب دنیا ہر خطاء کی جڑ ہے۔ دنیا کی اسی خرابی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کبھی بھی دنیا کی ظاہری خوبصورتی کو دل میں جگہ نہیں دینا چاہئے، یہ اللہ تعالی کی محبت کو انسان کے دل سے نکال دیتی ہے، کیونکہ دنیا کی محبت اور اللہ تعالی کی محبت میں تضاد پایا جاتا ہے۔ اسی لئے جس دل میں دنیا کی محبت بس جائے اس دل میں اللہ تعالی سے محبت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ چنانچہ مذکورہ معارف کو مد نظر رکھتے ہوئے انسان کو دنیا سے کتنی محبت کرنی چاہئے؟ سورہ ابراہیم میں کفار کیلئے شدید عذاب کا جو وعدہ کیا گیا ہے وہ کس بنیاد پر ہے؟ انسان کے دل میں دنیا کی محبت بسنے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے؟ دنیا اور آخرت میں ٹکراو کی صورت میں آخرت کو ترجیح دینے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ انہی تمام باتوں کو جاننے کیلئے آیت اللہ تقی مصباح یزدی کے علمی بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔ #ویڈیو #مصباح_یزدی #کفار #دنیاپرستی #عذاب #دنیا #آخرت #راز_و_نیاز #محبت #عبادت #خدا #ترجیح #قرآن

Added by WilayatMedia on 06-12-2022
Runtime: 3m 15s
Send WilayatMedia a Message!

(2350) | (0) | (0) Comments: 0
TheMuslimTV.net