عمومی سطح پر ورزش کی اہمیت اور ضرورت | امام سید علی خامنہ ای | Farsi Sub Urdu

Views: 7447
Rating: ( Not yet rated )
Embed this video
Copy the code below and embed on your website, facebook, Friendster, eBay, Blogger, MySpace, etc.
 

Tags

Wilayat,   Media,   WilayatMedia,   varzesh,   imam,   imam   khamenei,   sargarmi,   insan,   sehat,   javan,   bimari,   heyrat,    

ورزش بنیادی طور پر وہ جسمانی سرگرمی ہے جسے انسان اپنے جسم کو آرام ور ذہنی دباؤ کو دور کرنے کے لئے انجام دیتا ہے۔ جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رہنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پرورزش کرنا آج کے مشینی دور میں انتہائی اہم ہے اور ہر لحاظ سے انسانی جسم کے لئے فائدہ مند ہے اور باقاعدگی سے ورزش کرنا انسان کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ بنابراین اچھی صحت اور تندرستی کو برقرار رکھنے کے لیے عمومی سطح پر ورزش کی عادت ضروری ہے۔ خصوصا آج کے نوجوانوں کو تو ورزش کی اور بھی زیادہ ضرورت ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ آج کے مشینی دور میں جوانوں میں تحرک نہیں پایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں دل کے دورے سمیت بہت سی بیماریاں انکے دامن گیر ہوجاتی ہیں اور ان سے بچنے کا بہترین طریقہ ورزش ہے۔ ورزش، صحت کے پیچیدہ حالات اور بیماریوں کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور جسمانی اور ذہنی طور پر انسان کی صحت پر ورزش کے بہت سے فوائد مترتب ہوتے ہیں ، ورزش سے خوش مزاجی اور فرحت قلبی میں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں انسان اپنے ہر کام کو سستی کے بجائے پوری لگن اور دلچسپی کے ساتھ سرانجام دیتا ہے۔ ورزش کی نوعیت کیسی ہونی چاہئے؟ کیا ورزش، کسی صنف خاص سے مخصوص ہے یا پھر سب کو ورزش کرنے کی ضرورت ہے؟ آج کے دور میں ورزش کی اہمیت اور جوانوں میں بہت سی بیماریوں کی وجہ کیا ہے؟ موجودہ دور میں انسانی طرز حیات کے تناظر میں ورزش کیا حکم رکھتی ہے؟ ان تمام سوالات کے جوابات سے آگاہی کیلئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔ #ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #ورزش #مشینری_دور#جوان #جسمانی_صحت #خوش_مزاجی #بیماریاں #عدم_تحرک #حیرت

Added by WilayatMedia on 25-10-2022
Runtime: 1m 58s
Send WilayatMedia a Message!

(2352) | (0) | (0) Comments: 0
TheMuslimTV.net